اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ نے پولینڈ کے دارالحکومت وارسا کی میزبانی میں امریکہ کے ایران مخالف اجلاس پر کڑی تنقید کرتے ہوئے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ ہم اس اجلاس کے شرکاء کو کہتے ہیں کہ ایران مخالف دوسری مضحکہ خیز نمائشوں کے شرکاء یا اب مرچکے ہیں یا ذلت و تنہائی کا شکار ہیں ۔
رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ میں کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران ماضی کی طرح طاقتور ہے.
ایرانی وزیر خارجہ نے پولینڈ کے دارالحکومت میں ایران مخالف اجلاس پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ پولش حکومت کا یہ اقدام باعث ننگ ہے اس لئے کہ ایران نے دوسری عالمی جنگ میں پولینڈ کی حمایت کی اور پولینڈ کے عوام کو اس سے نجات دی لیکن یہ ملک اب یاران مخالف مضحکہ خیز نمائش کی میزبانی کر رہا ہے۔
واضح رہے کہ امریکی وزیر خارجہ مائیک پمپئونے کل جمعہ کے روز اعلان کیا کہ پولینڈ کے دارالحکومت کی میزبانی میں 13 اور 14 فروری کو ایران مخالف اجلاس کا انعقاد کیا جائے گا ۔ /۹۸۸/ ن۹۴۰
تبصرہ بھیجیں
برای مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
قوانین ملک و مذھب کے خالف اور قوم و اشخاص کی توہین پر مشتمل تبصرے نشر نہیں ہوں گے