17 January 2019 - 21:07
News ID: 439553
فونت
ایرانی وزیر خارجہ :
ایرانی وزیر خارجہ نے کہا : امریکہ گرفتار خاتون ایرانی رپورٹر کو رہا کرے۔

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ایرانی وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے کہا ہے کہ امریکہ میں خاتون ایرانی رپورٹر ''مرضیہ ہاشمی'' کی گرفتاری سیاسی عمل ہے لہذا امریکی انتظامیہ انھیں فوری طور پر رہا کرے۔

''محمد جواد ظریف'' نے دورہ عراق کے موقع پر کربلا کے شہر میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مزید بتایا کہ پریس ٹی وی کی اینکرپرسن کی گرفتاری ایک سیاسی کھیل ہے۔

انہوں نے امریکہ سے مطالبہ کیا کہ وہ وقت برباد کرنے کے بجائے مرضیہ ہاشمی کو رہا کرے۔

یاد رہے کہ مرضیہ ہاشمی کو گزشتہ دنوں سینٹ لوئس لبرٹ بین الاقوامی ایئر پورٹ پر گرفتار کرلیا گیا جس کے بعد ایف بی آئی کے اہلکاروں نے انھیں واشنگٹن میں موجود جیل میں منتقل کردیا۔

خاتون رپورٹر کے اہل خانہ 48 گھنٹوں تک ان کی صورتحال سے لاعلم رہے جبکہ کچھ دن گزرنے کے بعد اہل خانہ کو ان کی گرفتاری سے مطلع کیا گیا۔

پریس ٹی وی کے مطابق، مرضیہ ہاشمی نے اپنے اہل خانہ کو بتایا کہ پولیس نے ان کے ساتھ توہین آمیز رویہ اپنایا۔

انہوں نے بتایا کہ اہلکاروں نے جیل میں منتقلی تک ان کے ساتھ ناروا سلوک کیا جبکہ ان کے سر سے حجاب بھی اتارا گیا۔/۹۸۹/ف۹۴۰/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬