24 January 2019 - 21:12
News ID: 439602
فونت
بہرام قاسمی :
اسلامی جمہوریہ ایران نے بیرونی مداخلت اور دباؤ کے مقابلے میں لاطینی امریکی ملک وینزویلا کی قوم اور قانونی حکومت کی حمایت کا اعلان کیا ہے۔


رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران نے بیرونی مداخلت اور دباؤ کے مقابلے میں لاطینی امریکی ملک وینزویلا کی قوم اور قانونی حکومت کی حمایت کا اعلان کیا ہے۔


ترجمان دفترخارجہ ''بہرام قاسمی'' نے جمعرات کے روز وینزویلا میں حالیہ واقعات اور سیاسی صورتحال سے متعلق امریکہ کی کھلی مداخلت اور اشتعال انگیز اقدامات پر اپنے ردعمل کا اظہار کیا۔

انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ ایران کسی بھی غیرقانونی اقدام، فوجی بغاوت اور مداخلت کے سامنے وینزویلا کی حمایت کرتا ہے۔

قاسمی نے اس امید کا اظہار کیا ہے کہ وینزویلا کی قوم اور حکومت کے مشترکہ تعاون اور افہام و تفہیم سے حالیہ سیاسی تنازعات اور مسائل پر قابو پالیا جائے گا اور حکومت بھی قانونی اور پُرامن طریقوں سے مسائل کے حل کے لئے آگے بڑھے گی۔

یہ بات قابل ذکر ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ کی مداخلت سے وینزویلا میں حکومت لڑکھڑانے لگی، دوسری جانب سے اپوزیشن لیڈر خوآن گوآئیڈو نے خود کو صدر قرار دے دیا۔/۹۸۹/ف۹۴۰/

امریکی صدر نے بھی کہا ہے کہ وہ حزب اختلاف کے رہنما کو بطور صدر تسلیم کرتے ہیں. مختلف ممالک نے ٹرمپ کی اس مداخلت کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔/۹۸۹/ف۹۴۰/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬