‫‫کیٹیگری‬ :
02 February 2019 - 13:13
News ID: 439665
فونت
آیت اللہ امامی کاشانی:
تہران میں نماز جمعہ کے خطیب نے 22 بہمن کو دشمن کی مایوسی کا دن قراردیتے ہوئے کہا: شاہ ایران، آل سعود سے بھی بدتر تھا ۔

رسا ںیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، اسلامی جمہوریہ ایران کے دارالحکومت تہران میں نماز جمعہ آیت اللہ امامی کاشانی کی امامت میں منعقد ہوئی ، جس میں لاکھوں مؤمنین نے شرکت کی۔ خطیب جمعہ نے 22 بہمن کو دشمن کی مایوسی کا دن قراردیتے ہوئے کہا کہ ایرانی عوام 22 بہمن اور انقلاب اسلامی کی کامیابی کی سالگرہ کے دن دشمن کی تمام سازشوں کو ناکام بنادیں گے۔ آیت اللہ امامی کاشانی نے اللہ تعالی کی وعدوں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ اللہ تعالی مظلوموں کے ساتھ ہے اور وہ مظلوم اور ستمدیدہ بندوں کا بہترین حامی اور مددگار ہے جو لوگ اللہ تعالی اور اس کی حجت کی معرفت اور شناخت رکھتے ہیں وہ کبھی اللہ تعالی کے بندوں پر ظلم نہیں کرتے ہیں۔

خطیب جمعہ نے انقلاب اسلامی کی سالگرہ کی آمد کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ حضرت امام خمینی (رہ) نے اللہ تعالی پر ایمان اور توکل رکھتے ہوئے اور ایرانی قوم کی حمایت کے ذریعہ انقلاب اسلامی کو کامیابی سے ہمکنار کیا ۔ انھوں نے کہا کہ انقلاب اسلامی اللہ تعالی کی بہت بڑی نعمت ، لطف اور عنایت ہے اور ایرانی قوم فداکاری اور استقامت کے ذریعہ آج اس عظیم مقام تک پہنچ گئی ہےکہ اب دشمن میں اتنی ہمت نہیں ہے کہ وہ ایرانی قوم کی طرف ٹیڑھی آنکھ سے دیکھ سکے ۔ انھوں نے کہا کہ آج ایران ، انقلاب اسلامی کی بدولت ترقی اور پیشرفت کے میدان میں دنیا کے انگشت شمار ممالک کی فہرست میں شامل ہوگیا ہے۔ انھوں نے کہا کہ حضرت امام خمینی نائب امام تھے جنھوں نے انقلاب اسلامی کی صحیح سمت میں ہدایت کی اور آج انقلاب اسلامی ولی فقیہ اور نائب امام زمانہ کی قیادت میں اپنے اصلی اہداف کی جانب گامزن ہے۔ آیت اللہ امامی کاشانی نے کہا کہ شاہ ایران آل سعود سے بھی بدتر تھا جس نے امریکہ کے اشارے پر ایران کو ہر لحاظ سے پسماندہ بنادیا تھا۔/۹۸۸/ ن

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬