05 February 2019 - 20:36
News ID: 439692
فونت
ڈاکٹر علی لاریجانی:
اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلیمنٹ کے اسپیکر نے کہا : ایران نے علاقائی امن و استحکام میں مثبت کردار ادا کیا ہے۔

رسا نيوز ايجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلیمنٹ کے اسپیکر ڈاکٹر علی لاریجانی نے اپنے ایک خطاب میں تاکید کرتے ہوئے کہا : سامراجی، صیہونی سازشوں اور ایرانی قوم کے خلاف جنگ و خونریزی کے باوجود ایران نے اسلامی انقلاب کے 40 سال کو سربلندی اور با وقار طریقے سے طے کیا اور اس وقت ایران علاقے میں اہم اور موثر کردار کا مالک ہے۔

انہوں نے انقلاب اسلامی کی کامیابی کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا : انقلاب اسلامی کی 22 بہمن 1357 میں کامیابی علاقائی آمریت کے لئے اہم پیغام تھا۔ اور انقلاب اسلامی نے اپنی 40 سالہ حیات میں عظیم اور بیشمار تجربات حاصل کئے ہیں۔

علی لاریجانی نے ایران کی خارجہ سیاست کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا : ایران  کی خارجہ پالیسی میں قومی مفادات، سلامتی، آزادی و استقلال، مستضعفین کی حمایت اور اسلامی ممالک سے تعاون ترجیحات میں شامل ہیں۔

انہوں نے اسلامی انقلاب کے خلاف دشمنوں کی سازشوں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا : ایران ، دشمنوں کے سامنے سیسہ پلائی ہوئی دیوار کی مانند ڈٹ  گیا اور انہیں ایسا سبق سکھایا کہ وہ ایران کے خلاف جارحیت کرنے کے بارے میں سوچ بھی نہیں سکتے۔ 

انہوں نے انقلاب اسلامی کی کامیابی میں ایرانی قوم کے کردار کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا : ایرانی قوم نے باہمی اتحاد اور یکجہتی کے ساتھ انقلاب کو کامیابی سے  ہمکنار کیا اور ایرانی قوم کی حمایت کی بدولت انقلاب اسلامی پیشرفت اور ترقی کی جانب گامزن ہے۔

ایران کی پارلیمنٹ کے اسپیکر نے کہا : رہبر معظم انقلاب اسلامی کے فرمودات کے مطابق ہم امریکہ کی پابندیوں کا قومی وحدت اور استقامت سے کامیابی کے ساتھ مقابلہ کر سکتے ہیں۔

علی لاریجانی نے کہا : ایرانی قوم نے انقلاب اسلامی کی حفاظت کے لئے عظیم قربانیاں پیش کی ہیں اورایرانی قوم آئندہ بھی انقلاب اسلامی کی حفاظت کے سلسلے میں کسی بھی قسم کی قربانی سے دریغ نہیں کرےگی۔

واضح رہے کہ انقلاب اسلامی ایران اپنا چالیس سالہ آزادی کا جشن منانے میں مشغول ہے اور ایران و اسلام کے دشمن اس کامیابی سے کافی رنجیدہ ہیں، کیوں کہ انقلاب اسلامی کے دشمن آزادی کے ابتدا سے ہی اس انقلاب کو نقصان پہوچانے کی کوشش میں لگے ہوئے تھے لیکن ان کو مایوسی کا سامنا کرنا پڑا اور آج انقلاب اسلامی تناور درخت کے مانند سرسبز و شاداب ہے ۔/۹۸۹/ف۹۷۵/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬