05 March 2019 - 12:16
News ID: 439907
فونت
ایرانی وزیر خارجہ :
محمد جواد ظریف نے میزائلوں کی تیاری کو اسلامی جمہوریہ ایران کی ترقی وپیشرفت کا صرف ایک نمونہ قرار دیتے ہوئے کہا : ایران کسی بھی میدان میں دوسروں پر انحصار نہیں کرتا۔

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق تہران میں فوجی افسران اور دفاعی ماہرین کے سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے کہا کہ جس وقت ایران کو اپنی فضائی حدود کے دفاع کے لئے میزائلوں کی ضرورت تھی تو اس وقت کسی بھی ملک نے اسلامی جمہوریہ ایران کو میزائل نہیں دیا لیکن آج ایران اغیار پر انحصار کئے بغیر اپنی توانائیوں کی بدولت میزائل تیار کر رہا ہے ۔

انہوں نے اس بیان کے ساتھ کہ امریکی صدر ٹرمپ نے بارہا علاقے کے ملکوں کی تذلیل کی اور ان ملکوں کی سیکورٹی کا دار و مدار امریکا کی موجودگی پر منحصر جانا ہے ، تاکید کی : ایران نے دوسروں پر بھروسہ کئے بغیر اور اپنی داخلی صلاحیتوں پر تکیہ کر کے علاقے میں مثالی سیکورٹی قائم کی ہے ۔

ایران کے وزیر خارجہ نے تاکید کرتے ہوئے کہا : آج ایران کی سیکورٹی اور استحکام عوام کی مرہون منت ہے ۔

انہوں نے بیان کیا : اسلامی انقلاب کی کامیابی کی سالگرہ کے جشن کی ریلیوں میں عوام کی تاریخی شرکت نے ثابت کر دیا کہ تمام تر مشکلات کے باوجود ایران کے عوام بدستورانقلاب کے وفادار اور اس کے ثمرات کے محافظ ہیں ۔

محمد جواد ظریف نے اس اشارہ کے ساتھ کہ دنیا میں تسلط پسندی کا دور ختم ہو چکا ہے تاکید کی : امریکی صدر ٹرمپ علاقے میں سات ٹریلین ڈالر خرچ کرنے کے بعد بھی رات کی تاریکی میں عراق کا خفیہ دورہ کرتے ہیں جس سے یہ ثابت ہو جاتا ہے کہ دنیا پر امریکی تسلط کا دور ختم ہو چکا ہے۔ اور بہت ہی جلد امریکا کی غنڈہ گردی علاقے سے ختم ہو جائے گی ۔

واضح رہے کہ امریکا و صیہونی ممالک مسلمان ممالک کی ترقی اور ان کو مضبوط ہونا پسند نہیں کرتے اور ہمیشہ کسی نہ کسی بہانہ سے ان ممالک پر دباو بنانے کی کوشش میں رہتے ہیں مگر افسوس کی بات ہے کہ بعض مفاد پرست اسلامی ممالک ان کے اس گندے پالیسی میں اس کا ساتھ دیتے ہیں جس سے اسلام و مسلمانوں کو سخت نقصان ہوتا ہے ، مگر پھر بھی ایران اور بعض اسلامی ممالک خدا پر بھروسہ کرتے ہوئے اپنے حقوق کے حصول کے لئے تمام ظالم و سامراجی طاقت سے مقابلہ میں تمام قوت کے ساتھ کھری ہے ۔/۹۸۹/ف۹۷۶/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬