07 April 2019 - 15:48
News ID: 440114
فونت
ایران کے مختلف شہر میں عوام نے قومی عزم اور یکجہتی کے ذریعے سیلاب سے ہونے والے نقصانات اور متاثرین کو درپیش رنج و مصائب میں کمی کا سبب بنے ہیں۔


رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق سیلاب سے ایران کے بعض علاقوں کو شدید نقصان پہنچا ہے لیکن ایرانی عوام نے اپنے ہم وطنوں سے ہمدردی اور ان کی حمایت کرتے ہوئے متاثرین کی بحالی کے لئے مثالی قومی یکجھتی کا مظاہرہ کیا۔

موصولہ رپورٹ کے مطابق آج ایران کے مختلف شہر میں عوام نے قومی عزم اور یکجہتی کے ذریعے سیلاب سے ہونے والے نقصانات اور متاثرین کو درپیش رنج و مصائب میں کم کردیا۔

تاہم ایرانی حکام، سرکاری اور نجے شعبے مسلح افواج اور عوام شانہ بشانہ سیلاب متاثرین کی مدد میں میدان میں حاضر ہیں لیکن اب بھی نقصانات کی تلافی کے لئے مزید اقدامات کرنا ہوں گے لیکن اس کے باوجود قومی یکجہتی کے ذریعے متاثرہ افراد کے دکھ اور درد کو بانٹنے کی فضا فراہم ہوئی۔

اگرچہ سیلاب کے متاثرین کے نفسیاتی نقصانات کی جبران کا امکان نہیں ہے لیکن ان علاقوں کی موجودہ کمزوریوں کی فراہمی اور مالی تفصانات کی تلافی کرنے کے لیے ذمہ دار اداروں کی موجودگی، متاثرہ لوگوں کے گہرے زخم پر ایک مرھم ہو سکتی ہے۔

ان علاقوں میں سیلاب کے باعث ہونے والے نقصانات کی تلافی اور متاثرین کی دیکھ بھال کے لئے ایرانی حکومت اور امدادی اداروں کی کاروائیاں جاری ہیں۔

ایرانی صدر مملکت نے وزرا کے اجلاس میں اس بات پر زور دیا کہ متاثرہ علاقوں کے لیے سہولتیں بلا معاوضہ مہیا کی جائیں گی۔

ایران کے صدر مملکت "حسن روحانی" نے ملکی حکام کو حکم دیا ہے کہ سیلاب متاثرین کی بحالی اور متاثرہ علاقوں کی دیکھ بھال کے لئے دن رات اقدامات کریں اور تمام علاقوں میں حکومتی نمائندے ہر حال میں موجود ہوں۔

حکومت کیجانب سے ان نقصانات کی تلافی کے علاوہ بعض سرکاری ملازموں نے سیلاب کے متاثرین کی مدد کے لئے اپنی ماہانہ تنخواہ کو تحفہ دیا۔

بعض ممالک نے سیلاب پر ایرانی شہریوں سے ہمدری کا اظہار کرتے ہوئے متاثرین کی امداد کے لئے اپنی آمادگی کا اظہار بھی کیا ہے۔

سیلاب کے باعث بعض مواصلاتی راستے بند ہو گئے ہیں جس کی وجہ سے امدادی خدمات کیلئے فوجی اداروں کے ہیلی کاپٹروں کا استعمال کیا جاتا ہے۔

ایرانی سپریم لیڈر 'آیت اللہ خامنہ ای نے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں مزید امداد فراہم کرنے پر زور دیتے ہوئے سرکاری اداروں کو حکم دیا کہ ان لوگوں کی مدد کے لئے کوئی کوشش سے دریغ نہ کریں۔

تفصیلات کے مطابق، نئے ایرانی سال کے آغاز سے اب تک ملک کے مختلف صوبوں میں شدید بارشوں اور سیلاب کی وجہ سے 70 سے زائد افراد جان کی بازی ہارگئے ہیں۔

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬