محمد علی جعفری :
سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے سربراہ نے کہا کہ اگر امریکہ نے ایرانی قوم کے مفادات اور اس کی سکیورٹی کو خطرے میں ڈالنے کی کوشش کی تو اس کا منہ توڑ جواب دیا جائےگا ۔
رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کی سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے سربراہ میجر جنرل محمد علی جعفری نے امریکہ کی طرف سے سپاہ کا نام دہشت گردوں کی فہرست میں شامل کرنے کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکہ کی کسی بھی حماقت سے اس کا موجودہ علاقائی امن و سکون سلب ہوجائے گا۔
جنرل جعفری نے امریکی اقدام کے خلاف سپاہ کے رد عمل کے بارے میں کہا کہ اگر امریکہ نے ایرانی قوم کے مفادات اور اس کی سکیورٹی کو خطرے میں ڈالنے کی کوشش کی تو اس کا منہ توڑ جواب دیا جائےگا ۔
انہوں نے تاکید کرتے ہوئے کہا کہ اس صورتحال کے پیش نظر پھر علاقہ میں امریکی فوج کا موجودہ امن و سکون سلب ہوجائےگا۔
تبصرہ بھیجیں
برای مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
قوانین ملک و مذھب کے خالف اور قوم و اشخاص کی توہین پر مشتمل تبصرے نشر نہیں ہوں گے