رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے صدر حسن روحانی کید رخواست پر انھیں قومی ترقیاتی صندوق سے ضرورت کی صورت میں فنڈ خرچ کرنے کی اجازت دیتے ہوئے فرمایا: سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں نقصانات کا ازالہ کرنے کے لئے فوری طور پر کام شروع کیا جانا چاہیے۔
صدر حسن روحانی نے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں ہونے والے بعض سنگین نقصانات کے ازالے کے لئے ترقیاتی صندوق سے مبلغ اٹھانے کی اجازت طلب کی تھی ۔
رہبر معظم انقلاب اسلامی نے دیگر موجود قانونی وسائل سے استفادہ پر تاکید کرتے ہوئے فرمایا: ضرورت کی صورت میں قومی ترقیاتی صندوق سے بھی فنڈ خرچ کرنے کی درخواست منظور کی جاتی ہے ۔
رہبر معظم انقلاب اسلامی نے ایرانی عوام، ایران کے سول اور فوجی اداروں کی طرف سے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں امداد رسانی کے عمل کی تعریف کرتے ہوئے فرمایا: ایرانی عوام ، سول و فوجی اداروں کی طرف سے امداد رسانی پر شکر گزار ہوں۔ البتہ سیلاب سے متاثثرہ علاقوں میں ہونے والے سنگین نقصانات کے پیش نظر اور ضرورت کی صورت میں قومی ترقیاتی صندوق سے بھی نقصانات کے ازالہ کے لئے مبلغ اٹھانےکی منظوری دی جاتی ہے۔ ر
ہبر معظم انقلاب اسلامی نے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں ہونے والے سنگين نقصانات کے فوری ازالہ کے سلسلے میں سنجیدہ اور فوری اقدامات کی ضرورت پر بھی زوردیا ہے۔/۹۸۸/ن