رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، قرآنیات پر کام کرنیوالے معروف ادارے ’’تنزیل‘‘ کے زیراہتمام لاہور میں دوسری سالانہ ’’معرفت قرآن کانفرنس‘‘ کا انعقاد 28 اپریل کو ہوگا، کانفرنس میں جید علماء کرام اور اہم دینی شخصیات شریک ہوں گی۔
کانفرنس میں ہزاروں افراد کی شرکت کو یقینی بنانے کیلئے دعوتی عمل جاری ہے۔
اس حوالے سے ادارہ تنزیل کے چئیرمین مولانا ڈاکٹر سید علی عباس نے معروف سکالر و محقق سید نثار علی ترمذی اور انجینئر سید علی رضا نقوی کے ہمراہ جامعہ عروۃ الوثقی کا دورہ کیا اور استاد حجۃالاسلام والمسلمین علامہ سید جواد نقوی سے ملاقات کی اور مفاھیم قرآن کریم کورس کا تعارف کرایا جسے علامہ سید جواد نقوی نے سراہا اور ادارے کیلئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔
بعد ازاں تنزیل کے وفد کو جامعہ عروۃ الوثقیٰ کے مختلف حصوں کا دورہ بھی کرایا گیا۔
اس موقع پر ڈاکٹر سید علی رضا کا کہنا تھا کہ تنزیل پاکستان میں قرآنیات پر کام کر رہا ہے جس کے بہتر نتائج سامنے آ رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ معرفت قرآن کانفرنس بھی اسی سلسلے کی کڑی ہے، جس میں ملک بھر سے اہم شخصیات شریک ہوں گی اور قرآن کے حوالے سے اظہار خیال کریں گی۔ /۹۸۸/ ن