رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ایرانی وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ پڑوسی ممالک سے تعلقات کا فروغ موجودہ ایرانی حکومت کی اہم ترجیح ہے جس پر کامیابی کے ساتھ کام ہورہا ہے۔
محمد جواد ظریف نے جمعرات کے روز اپنے حالیہ دورہ ترکی سے متعلق کہا ہے کہ ترک قیادت کے ساتھ دوطرفہ اور خطی صورتحال پر مفید مذاکرات ہوئے۔
انہوں نے مزید کہا کہ دورہ ترکی ایک سنہری موقع تھا جہاں دونوں ممالک نے شام، ادلب کی صورتحال اور امریکی فورسز کی موجودگی پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
ظریف نے کہا کہ وینزویلا کی صورتحال، امریکی مداخلت، شمالی افریقی میں قابل تشویش سیاسی صورتحال اور وہاں فوجی تحرکات سے متعلق بھی گفتگو ہوئی۔
انہوں نے مزید کہا کہ موجودہ ایرانی حکومت ہمسایوں کو ترجیح دیتی ہے اور الحمدللہ اس مقصد کے لئے ہم بڑی کامیابی کے لئے آگے بڑھ رہے ہیں۔
محمد جواد ظریف نے بتایا کہ ہم خوشی ہے کہ پاکستان، افغانستان، عراق، جمہوریہ آذربایجان اور دیگر پڑوسی ممالک کے ساتھ بھی ایسی ہی مثالی تعلقات قائم ہیں۔