تہران میں ہندوستانی سفارتخانہ نے سیلاب سے متاثرہ علاقوں کے لئے 18 ٹن امدادی سامان ایرانی حکام کے حوالے کردیا ہے۔
رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق تہران میں ہندوستانی سفارتخانہ نے سیلاب سے متاثرہ علاقوں کے لئے 18 ٹن امدادی سامان ایرانی حکام کے حوالے کردیا ہے۔
تہران میں ہندوستانی سفارتخانہ کے بیان کے مطابق ہندوستان کا ایک طیارہ 18 ٹن امداد کا سامان لیکر تہران پہنچ گیا ہے ۔ ہندوستانی امداد کو ایرانی حکام کے حوالے کردیا گیا ہے ۔
ہندوستان اس مصیبت اور مشکل وقت میں اپنے دوست ملک ایران کے ساتھ ہے اور ہر قسم کی مدد فراہم کرنے کے لئے آمادہ ہے۔
تبصرہ بھیجیں
برای مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
قوانین ملک و مذھب کے خالف اور قوم و اشخاص کی توہین پر مشتمل تبصرے نشر نہیں ہوں گے