23 May 2019 - 18:06
‫نیوز‬ ‫کوڈ‬: 440437
فونت
میجر جنرل باقری :
اسلامی جمہوریہ ایران کی مسلح افواج کے چیف آف اسٹاف نے کہا : ایران کی مسلح افواج دشمن کی ہر سازش اور ہر کارروائی کا مقابلہ کرنے اور اسے منہ توڑ اور دنداں شکن جواب دینے کے لئے آمادہ ہیں ۔

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کی مسلح افواج کے چیف آف اسٹاف میجر جنرل باقری نے خرم شہر کی آزادی کی مناسبت سے اپنے ایک پیغام میں کہا ہے کہ مزاحمت ہی، عالمی سامراجی طاقتوں کا مقابلہ کرنے کا واحد راستہ ہے۔

انہوں نے کہا : ایران کی مسلح افواج دشمن کی ہر سازش اور ہر کارروائی کا مقابلہ کرنے اور اسے منہ توڑ اور دنداں شکن جواب دینے کے لئے آمادہ ہیں ۔ ملک و قوم کا دفاع ایرانی افواج کے اہم ترین  فرائض اور وظائف میں  شامل ہے۔

میجر جنرل باقری  نے بیان کیا : امریکہ کی الحادی اور طاغوتی طاقت کا مقابلہ کرنے کے لئے تمام ایرانیوں کو باہمی اتحاد کے ساتھ ہوشیاراور آگاہ رہنا چاہیے۔

انہوں نے کہا : سوم خرداد خرم شہر کی آزادی کا دن  در حقیقت " کامیابی، ایثار اور ایرانی  قوم کی مزاحمت کا دن ہے " انقلاب اسلامی کی تاریخی کا سنہری اور درخشاں دن ہے اس دن مکتب ولایت کے تربیت یافتہ افراد نے استقامت اور پائداری اور مزاحمت کا شاندار مظاہرہ کیا اور خرم شہر کو آزاد کرکے ایرانی قوم کے تمام دشمنوں کی سازشوں کو خاک میں ملادیا۔

میجر جنرل باقری نے اپنے پیغام میں تاکید کرتے ہوئے کہا : خرم شہر کی آزادی کو 37 سال بیت گئے ہیں اور آٹھ سالہ مسلط کردہ جنگ میں ایرانی قوم نے عالمی سامراجی طاقتوں کو تاریخی شکست سے دوچآر کیا  اور آج بھی ہمارا عالمی سامراجی طقاتوں کے ساتھ مقابلہ جاری ہے اور عالمی سامراجی طاقتوں کے مقابلے میں ہماری استقامت، مزاحمت اور پائداری کا سلسلہ بھی جاری ہے۔

انہوں نے کہا : آج ہم تاریخ کے حساس مرحلے پر کھڑے ہیں ، ہم اپنے پختہ عزم اور قوی و مضبوط  ارادے کے ساتھ دشمن کو سیاسی، اقتصادی اور عسکری محاذ پر شکست دینے کی بھر پور صلاحیت رکھتے ہیں۔

انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ ہماری افواج امریکہ کی نفرت انگیز حکومت اور اس کے تذبذب کے شکار صدر کی سازشوں سے ہرگز غافل نہیں ہیں۔

جنرل باقری نے کہا کہ 24 مئی یوم آزادی خرمشہر اسلامی انقلاب اور ایران کی عظیم قوم کے لئے ایک مثالی اور تاریخی دن ہے۔

انہوں نے اس بات پر زور دیا ہے کہ ایران کی ناقابل تسخیر طاقت کو جارحیت کرنے والوں کے خلاف استعمال کرتے رہیں گے اور اس مقصد کے لئے ایرانی قوم امریکہ جیسی فرعونی اور طاغوتی حکومت کا مقابلہ کرنے کے لئے تمام شعبوں میں ملکی کی ترقی کے لئے آگے بڑھے۔

تبصرہ بھیجیں
نام:
ایمیل:
* ‫نظریہ‬:
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬