27 May 2019 - 15:38
News ID: 440464
فونت
اسلامی جمہوریہ ایران کے ترجمان نے کہا ہے کہ ایران نے امریکہ کیساتھ نہ براہ راست مذاکرات کیا ہے اور نہ ہی خفیہ۔

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطاابق اسلامی جمہوریہ ایران کے ترجمان نے کہا ہے کہ ایران نے امریکہ کیساتھ نہ براہ راست مذاکرات کیا ہے اور نہ ہی خفیہ۔

"سید عباس موسوی" نے ایران اور امریکہ کے درمیان مذاکرات کے آغاز کے حوالے سے کویت کے ایک حالیہ عہدیدار کے دعوے کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ ایران نے امریکہ کیساتھ نہ براہ راست اور نہ ہی خفیہ طور پر مذاکرات کیے ہیں۔

واضح رہے کہ کویت کے ذرائع ابلاغ نے کویت کے نائب وزیر خارجہ "خالد الجار اللہ" کے مطابق کہا تھا کہ خطے میں حالیہ کشیدگی کو ختم کرنے کے حوالے سے ایران اور امریکہ کے درمیان مذاکرات کا آغاز کیا گیا ہے۔

خالد الجاراللہ نے مزید کہا تھا کہ خطے کی حالیہ کشیدگی جنگ کی طرف نہیں جار رہی ہے بلکہ ایران اور امریکہ، علاقے میں قیام امن اور سلامتی قائم کرنے کی طرف گامزن ہیں۔

9467**

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬