28 May 2019 - 18:57
News ID: 440469
فونت
حجت الاسلام عبدالخالق اسدی :
مجلس وحدت مسلمین کے صوبائی سیکرٹری جنرل نے کہا کہ حضرت علی ؑ نے ہمیشہ اپنے عمل اور تدبر سے باطل کو بے نقاب کیا اور ہمیں اپنے مولا کی زندگی سے باطل قوتوں کے سامنے ڈٹنے کا درس ملتا ہے۔

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق مجلس وحدت مسلمین کے صوبائی سیکرٹری جنرل پنجاب حجت الاسلام عبدالخالق اسدی نے شہادت امیرالمومنین حضرت علی علیہ السلام کے موقع پر میڈیا سیل سے جاری اپنے بیان میں تمام مومنین و مومنات کو تعزیت پیش کرتے ہوئے کہا کہ امیر المومنین جناب علی علیہ السلام کی حیات طیبہ آنے والی نسلوں کے لیے ایک زندہ اور روشن مثال ہے۔

 انہوں نے کہا کہ حضرت علی ؑ نے ہمیشہ اپنے عمل اور تدبر سے باطل کو بے نقاب کیا اور ہمیں اپنے مولا کی زندگی سے باطل قوتوں کے سامنے ڈٹنے کا درس ملتا ہے۔

 انہوں نے کہا کہ جس طرح سے حضرت محمد ﷺ کی اطاعت واجب ہے اسی طرح مولائے کائنات علی ابن ابی طالب ؑکی اطاعت بھی واجب ہے۔

 علامہ عبدالخالق اسدی نے کہا مولا کی زندگی سے ہمیں شجاعت، عدالت اور سخاوت کے ساتھ یتیم پروری کا درس ملتا ہے،آج کے دور میں ہمیں اگر معاشرے کو ایک فلاحی معاشرہ بنانا ہے تو ہمیں مولا علیؑ سے محبت کے ساتھ ساتھ ان کی زندگی، وصیتوں اور ان کی زندگی کے تمام پہلوؤں کی تقلید کرنی ہو گی۔

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬