آیت الله اعرافی:
سرزمین ایران کے مشھور شیعہ عالم دین نے عالمی یوم قدس ریلی میں کثیر تعداد میں عوام کی شرکت ، صدی کی ڈیل سے اعلان مخالفت جانا اور کہا: مسلمان ان شیطانی چالوں کے ذریعہ فلسطین کو مٹنے نہیں دیں گے ۔
رسا نیوز ایجنسی کے رپورٹر کی شھر قم سے رپورٹ کے مطابق، شھر قم کے عارضی امام جمعہ نے گزشتہ روز عالمی یوم قدس کے موقع پر نکالی گئی ریلی میں شرکت کے دوران صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا : ریلی میں کثیر تعداد میں عوام کی شرکت ، صدی کی ڈیل سے اعلان مخالفت ہے ۔
انہوں نے مزید کہا: ٹرمپ اور غاصب صھیونیت نے فلسطین کو مٹانے کے لئے کہ ایک نیا پروگرام بنایا ہے مگر اج ملت ایران اور دنیا کی دیگر ملتوں نے میدان میں اتر کر اس شیطانی نقشہ کو نقش پر اب کردیا اور ناکامی سے روبرو کردیا ہے ۔
مدرسین حوزه علمیہ قم کونسل کے رکن نے بیان کیا: میدان میں عوام کی موجودگی اس بات کی بیان گر ہے کہ انہیں پابندیوں اور دھمکیوں کا کوئی خوف نہیں ، عوام اپنے فولادی ارادہ کے ذریعہ مشکلات کو پیچھے چھوڑ جائیں گے ۔/ ن ۹۸۸ / ترجمہ ۹
تبصرہ بھیجیں
برای مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
قوانین ملک و مذھب کے خالف اور قوم و اشخاص کی توہین پر مشتمل تبصرے نشر نہیں ہوں گے