رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق روز قدس کی مناسبت سے مجلس وحدت مسلمین پاکستان شعبہ قم کے دفتر میں فلسطین کے مظلوم عوام کی حمایت میں ایک جلسہ کا انعقاد کیا گیا ۔
اس کو خصوصی خطاب آیت اللہ سیدصمصام الدین قوامی امام جمعہ پردیسان اور حجۃ الاسلام ڈاکٹر سید شفقت حسین شیرازی سیکریٹری امور خارجہ مجلس وحدت نے فرمایا ۔
آقا قوامی کی گفتگو کا محور فلسطین اور بیت المقدس پر غاصبانہ قبضہ اور اس کے مقابل میں بالعموم ہر انسان اور بالخصوص ہر مسلمان کا قرآنی وظیفہ رہا اور آقا شفقت نے صدی کی ڈیل کے موضوع پر مختصر گفتگو کی۔
اس پروگرام میں حوزہ علمیہ قم کے اساتید ,علماء ,علمی و فرھنگی شخصیات اور مختلف انجمنوں کے نمائندگان نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔
پروگرام کے آخر میں تمام روزہ داروں نے دفتر ہی میں ملکر افطاری کی .
شعبہ قم تمام شرکاء خصوصا آیت ا...قوامی و ڈاکٹر شیرازی صاحب کا ممنون و مشکور ہے.