08 June 2019 - 13:26
News ID: 440553
فونت
آیت اللہ امامی کاشانی :
خطیب جمعہ نے کہا کہ رہبر معظم انقلاب اسلامی پائداری اور استقامت کے ساتھ انقلاب اسلامی کی رہبری اور ہدایت کا فریضہ انجام دے رہے ہیں اور اس سلسلے میں ان کی حمایت سب کا فریضہ ہے۔

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے دارالحکومت تہران میں نماز جمعہ آیت اللہ امامی کاشانی کی امامت میں منعقد ہوئی ، جس میں لاکھوں مؤمنین نے شرکت کی۔

خطیب جمعہ نے دشمن کے مطقابلے میں استقامت اور پائداری کیط رف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای استقامت اور پائداری کے ساتھ حضرت امام خمینی (رہ) کے اہداف کی سمت گامزن ہیں، لہذا تمام حکام اور سیاسی، سماجی اور مذہبی رہنماؤں کو ان کی ہمراہی کرنی چاہیے۔

انھوں نے استقامت کے بارے میںق رآن مجید کی متعدد آیات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ قرآن مجید میں ارشاد ہوتا ہے جن لوگوں نے کفراور شیطان کا راستہ اختیار کیا اور حق پرستوں کے خلاف جنگ کی وہ سب مر گئے ہیں انھیں جہنم کے حوالے کردیا گیا ہے اور تاریخ میں ان کا نام برائی کے ساتھ موجود ہے ۔

قرآن مجید مؤمنین کو مخاطب کرتے ہوئے کہتا ہے " خوفزدہ نہ ہوں اور دشمنوں کے ساتھ صلح و آشتی سے پرہیز کریں۔

خطیب جمعہ نے کہا کہ رہبر معظم انقلاب اسلامی پائداری اور استقامت کے ساتھ انقلاب اسلامی کی رہبری اور ہدایت کا فریضہ انجام دے رہے ہیں اور اس سلسلے میں ان کی حمایت سب کا فریضہ ہے۔

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬