اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان :
ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے خلیج عمان میں جاپان سے منسلک تیل بردار تجارتی کشتیوں پرہونے والے حملے پر شدید تشویش کا اظہار کیا ہے۔
رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان سید عباس موسوی نے ایک بیان میں جاپان کے وزير اعظم شینزو آبے کے دورہ تہران کے دوران خلیج عمان میں جاپان سے منسلک تیل بردار تجارتی کشتیوں پرہونے والے حملے پر شدید تشویش کا اظہار کیا ہے۔
ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ یہ اقدام خطے میں کشیدگی ختم کرنے کے سلسلے میں علاقائی اور غیر علاقائی کوششوں کے برخلاف ہے۔
رجمان نے کہا کہ ایران علاقائی سطح پر تعاون اور گفتگو کے لئے آمادہ ہے۔
تبصرہ بھیجیں
برای مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
قوانین ملک و مذھب کے خالف اور قوم و اشخاص کی توہین پر مشتمل تبصرے نشر نہیں ہوں گے