29 June 2019 - 19:57
News ID: 440689
فونت
حجت الاسلام مقصود علی ڈومکی :
مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ترجمان نے کہا کہ بے ضمیر عرب حکمرانوں نے قبلہ اول کو بیچنے کا جو منصوبہ بنایا ہے وہ غیور مسلمانوں کے ہاتھوں شکست سے دوچار ہوگا۔

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ترجمان حجت الاسلام مقصود علی ڈومکی نےمرکزی امام بارگاہ جیکب آباد میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ سید علی خامنہ ای کروڑوں انسانوں کے محبوب رہنما ہیں۔

انہوں نے بیان کیا : حضرت آیت اللہ خامنہ ای نے ہر محاذ پر شیطان بزرگ امریکہ کو رسوا کیا ہے۔ آج امریکہ کے تمام شیطانی منصوبے ناکامی کا شکار ہیں۔ ان شاء اللہ تعالی صدی کی ڈیل نامی شیطانی منصوبہ بھی ناکام ہوگا۔

انہوں نے تاکید کی ہے کہ بے ضمیر عرب حکمرانوں نے قبلہ اول کو بیچنے کا جو منصوبہ بنایا ہے وہ غیور مسلمانوں کے ہاتھوں شکست سے دوچار ہوگا۔

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬