03 July 2019 - 10:32
News ID: 440717
فونت
محمد جواد ظریف :
ایرانی وزیر خارجہ نے کہا کہ جب تک ایران کو معاشی مفادات دلوانے پر یورپ اپنی ذمہ داری ادا کرے گا تب تک ایران بھی جوہری معاہدے پر قائم رہے گا۔

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ایرانی وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے جوہری معاہدے کے یورپی ممبران پر یہ واضح کردیا ہے کہ ایران، اس معاہدے پر اتنا ہی پابند رہے گا جتنا مغربی فریقین اس پر عمل درآمد کریں گے۔

انہوں نے کہا ہے کہ جب تک ایران کو معاشی مفادات دلوانے پر یورپ اپنی ذمہ داری ادا کرے گا تب تک ایران بھی جوہری معاہدے پر قائم رہے گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہم جوہری معاہدے کے مکمل نفاذ کے پابند ہیں اور یہ سلسلہ جب تک جاری رہے گا تب یورپی یونین اور جوہری معاہدے کے تین یورپی ممالک اپنے عہد پر قائم رہیں گے۔

ظریف نے کہا کہ آج کے بعد جتنا یورپ اپنے وعدوں پر عمل کرے گا اس کے مطابق ہی ایران بھی جوہری معاہدے پر عمل درآمد کرے گا، کیا اب یہ منصفانہ ہے؟

گزشتہ روز یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کی سربراہ نے جوہری معاہدے کے تین یورپی ملکوں کے وزرائے خارجہ کے ساتھ ایک مشترکہ بیان میں ایران سے یورینیم افزودگی میں اضافے کو روکنے کے ساتھ اسے جوہری معاہدے کے تحت پرانی سطح پر لانے کا مطالبہ کیا۔

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬