‫‫کیٹیگری‬ :
31 July 2019 - 00:03
News ID: 440940
فونت
آیت الله یعقوبی:
سرزمین عراق کے مرجع تقلید نے ذمہ داری کا احساس کرنے کی تاکید کرتے ہوئے کہا: اگر انسان کسی تحریک ، قبیلے یا دین و مذھب سے منسوب ہے تو اپنے ذمہ داری کے احساس کے حوالے سے اس کا وظیفہ بڑھ جاتا ہے ۔

رسا نیوز ایجنسی کے رپورٹر کی شھر نجف اشرف سے رپورٹ کے مطابق، سرزمین نجف اشرف عراق کے مراجع تقلید میں سے آیت الله شیخ محمد یعقوبی نے مسلمانوں کے وفد سے اپنے دفتر میں ملاقات کے درمیان انسانوں کو اپنے اعمال و کردار کے مقابل ذمہ داری کا احساس کرنے کی تاکید کی۔

آیت الله یعقوبی نے بیان کیا کہ اگر انسان کسی تحریک ، قبیلے یا دین و مذھب سے منسوب ہے تو اپنے ذمہ داری کے احساس کے حوالے سے اس کا وظیفہ بڑھ جاتا ہے کیوں کہ اس کا موقف اس کے قبیلے ، اس کی تحریک یا اس کے دین و مذھب کا بیانگر اور ترجمان ہوتا ہے ، مثال کے طور پر اگر کوئی مسلمان کافر اور غیر مسلم ملک میں ناشائستہ عمل انجام دے تو وہ تمام مسلمانوں کی جانب منسوب کیا جائے گا فقط اس کی جانب منسوب نہ ہوگا اور لوگ فقط اس کے سلسلہ میں قضاوت نہ کریں گے بلکہ ایک دین یا مذھب کا نظریہ جانیں گے ۔

سرزمین نجف اشرف عراق کے اس مرجع تقلید نے مزید کہا: ہم دین اسلام کی جانب منسوب ہیں لہذا ہمیں ذمہ داری کا احساس کرنا چاہئے ، منقول ہے کہ ایک مسلمان کو مال ملا اور اس سے کہا گیا کہ اس مال کا مالک ایک یہودی انسان ہے لہذا تمھارے ذمہ کچھ بھی نہیں ہے ، اس نے جواب دیا کہ اگر قیامت کے دن حضرت موسی(ع) نے پیغمبر اکرم(ص) سے اس یھودی کے مال کا مطالبہ کیا تو کیا آپ کے اس سامنے شرمندہ نہ ہوں گے ؟

آیت الله یعقوبی نے بیان کیا: ہمارا ملک کے حکمراں طبقے ، سیاسی اور دینی لیڈرز ، اساتذہ اور جوانوں سے مطالبہ ہے کہ اسی طرح ذمہ داری کا احساس کریں کیوں کہ دین اسلام میں ملت اسلامیہ کا خاص مقام ہے اور اسے خیر البریۃ کے لقب سے نوازا کیا گیا ہے ۔/۹۸۸/ ن

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬