30 July 2019 - 13:34
News ID: 440938
فونت
انصار اللہ نے سعودی کے حالیہ سنگين جرائم کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ اقوام متحدہ، یمن میں سعودی عرب کے ہولناک جرائم کا ذمہ دار ہے۔

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق یمن کی اسلامی تنظیم انصار اللہ نے سعودی کے حالیہ سنگين جرائم کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ اقوام متحدہ، یمن میں سعودی عرب کے ہولناک جرائم کا ذمہ دار ہے۔

اطلاعات کے مطابق انصار اللہ نے یمن کے صوبہ صعدہ میں شہری آبادی پر سعودی عرب کے میزائل حملوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ یمن کے نہتے عوام پر سعودی عرب کے مظالم میں اقوام متحدہ برابر کا شریک ہے۔ 

انصار اللہ کا کہنا ہے کہ امریکہ اپنے ہتھیاروں کو فروخت کرنے کے لئے سعودی عرب کو جنگ جاری رکھنے کی تشویق کررہا ہے۔

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬