‫‫کیٹیگری‬ :
07 August 2019 - 14:36
News ID: 441001
فونت
آیت الله بشیر نجفی:
مرجع تقلید عراق نے حج کے ایام میں اختلافات کو دور رکھنے کی تاکید کی اور کہا: حج میں اتحاد اسلامی کے تحفظ اہم اور لازمی ہے ۔

رسا نیوز ایجنسی کے رپورٹر کی نجف اشرف عراق سے رپورٹ کے مطابق، حضرت آیت الله شیخ بشیر نجفی کے بعثہ میں بعض حاجیوں نے اس مرجع تقلید سے ملاقات اور گفتگو کی ۔

حضرت آیت الله بشیر نجفی نے اس ملاقات میں حاجیوں کی خدمت اور ان کے حال کی مراعات  کو اہم جانا اور کہا: حج کے احکام میں فقہی ، نفسیاتی اہم باتیں پوشیدہ ہیں ۔

انہوں نے مومنین کو حج کے صحیح اعمال انجام دینے کی تاکید کی اور کہا: حج کے صحیح اعمال انجام کے دینے کے بہت زیادہ اثار ہیں اور حاجی کے مکه مکرمه سفر کرنے کا مقصد بھی یہی ہے۔

اس مرجع تقلید نے حج میں اتحاد اسلامی کے تحفظ کی تاکید کی اور کہا: مسلمانوں کے درمیان سے اختلافات کو ختم کردنیا چاہئے اور زیادہ سے زیادہ اتحاد اسلامی کی تاکید کرنی چاہئے ۔

انہوں نے مزید کہا: کچھ لوگ اسلام محمدی (صلی الله علیه و آله و سلم) کے چہرے کو بگاڑنا چاہتے ہیں کہ اس سازش کے مقابل سبھی کو قیام کرنا چاہئے ۔

حضرت آیت الله بشیر نجفی نے حج کو دنیا کا ایک عظیم اور اہم اجتماع بتایا اور کہا: قافلے کے مبلغین اور علماء اس موقع سے بخوبی استفادہ کریں اور حاجیوں کو دینی احکامات سے اگاہ کریں نیز مومنین کو حوزہ علمیہ نجف اشرف سے جوڑیں ۔

انہوں ںے آخر میں خداوند متعال سے حجاج بیت الله الحرام کی سلامتی کی دعا کی اور کہا: خدا سے دعا ہے کہ امسال حج مومنین کے لئے خیر و برکت اور عافیت کا سبب ہوگا ۔

واضح رہے کہ مراجع تقلید عراق حضرت آیت الله سیستانی، شیخ اسحاق فیاض ، سید محمد سعید حکیم اور شیخ بشیر نجفی کے بعثے حج کے ایام میں بہت زیادہ فعال ہے اور حاجیوں کو مختلف قسم کی سہولتیں فراہم کرتے ہیں ، نیز اس بعثہ کے ذمہ داران مختلف ملاقاتوں میں علاقے خصوصا عالم اسلام میں رونما ہونے والی تبدیلیوں کے سلسلہ میں تبادلہ خیال کرتے ہیں ۔ /۹۸۸/ ن

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬