08 August 2019 - 01:49
News ID: 441005
فونت
مدرسین حوزه علمیہ قم کونسل نے اپنے صادر کردہ پیغام میں افغانستان کے جلیل‌ القدرعالم دین اور شیعہ علماء کونسل افغانستان کے سربراہ آیت الله آصف محسنی کے انتقال کی تعزیت پیش کی ۔

رسا نیوز ایجنسی کے رپورٹر کی رپورٹ کے مطابق، مدرسین حوزه علمیہ قم کونسل نے اپنے صادر کردہ پیغام میں شیعہ علماء کونسل افغانستان کے سربراہ آیت الله آصف محسنی کے انتقال کی ان کے اہل خانہ کو تعزیت پیش کی ۔

اس پیغام کا تفصیلی متن مندرجہ ذیل ہے:

بسم الله الرحمن الرحیم

(انا لله و انا الیه راجعون)

افغانستان کے جلیل‌ القدرعالم دین اور شیعہ علماء کونسل افغانستان کے سربراہ حضرت آیت ‌الله شیخ محمد آصف محسنی کے انتقال کی خبر سن کر بہت افسوس ہوا ۔

اس گراں سنگ عالم دین نے اسلامی اتحاد اور تقریب بین مذاھب اسلامی کے نظریات کی ترویج اور اس کے دفاع میں اہم کردار ادا کیا ہے ، افغانستان میں حوزہ علمیہ کی تاسیس کی اور یونیورسٹی کی بنیاد رکھی ، علم رجال ، کلام ، فقہ ، حدیث کے میدان میں اہم اثار چھوڑے نیز افغانستان میں مذھب شیعہ کو قانونی حیثیت دینا اپ کی فعالیتوں کا کچھ حصہ ہے ۔

مدرسین حوزه علمیہ قم کونسل اس عظیم الشان عالم دین کے انتقال پر حضرت بقية‌ الله الاعظم (عجل ‌الله‌ تعالی فرجه الشریف)، رهبرمعظم انقلاب اسلامی «مدظله‌العالی»، مراجع تقليد عظام «دامت‌ بركاتهم»، حوزات علميہ، افغانستان کے علماء اور وہاں کی عوام نیز بیت شریف کی خدمت میں تسلیت و

تعزیت پیش کرتی ہے اور اس مرحوم کے لئے رحمت و مغفرت الھی اور پسماندگان کے لئے خداوند متعال ک بارگاہ میں صبر و اجر کی طلبگار ہے ۔

و السلام علیکم و رحمه الله و برکاته

محمد یزدی

سربراہ مدرسین حوزه علمیہ قم کونسل

/۹۸۸/ ن

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬