06 August 2019 - 21:28
News ID: 440994
فونت
ایمنسٹی انٹرنیشنل انڈیا :
انسانی حقوق کی تنظیم ایمنسٹی انٹرنیشنل انڈیا نے کشمیر کی صورتحال پر اپنے ردعمل میں ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت کی غیرقانونی حرکت سے خطے کا امن برباد ہوجائےگا۔

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق انسانی حقوق کی تنظیم ایمنسٹی انٹرنیشنل انڈیا نے کشمیر کی صورتحال پر اپنے ردعمل میں ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت کی غیرقانونی حرکت سے خطے کا امن برباد ہوجائےگا۔

ایمنسٹی انٹرنیشنل انڈیا نے کشمیر کی صورتحال پر اپنے ردعمل میں کہا کہ جموں و کشمیرپریک طرفہ بھارتی فیصلے سے کشیدگی بڑھے گی۔کشمیر میں لوگوں کی مرضی کے بغیر فیصلے کیے جا رہے ہیں۔

ایمنسٹی انٹرنیشنل انڈیاکے سربراہ آکار پٹیل کی جانب سے ایک ٹویٹ میں کہا گیا ہے کہ جموں وکشمیر پر یک طرفہ بھارتی فیصلے سے انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں بڑھیں گی اوراس سے شہری آزادی، ذرائع ابلاغ پر قدغن سے صورتحال خراب ہوگی۔

واضح رہے کہ بھارت نے دفعہ 370 کو ختم کرکے کشمیر کی خصوصی حیثیت کو ختم کردیا ہے اس دفعہ کے خاتمہ کے بعد ایک طرف کشمیر آزاد ہوگیا اور دوسری طرف بھارت نے اس پرغاصبانہ قبضہ بھی کرلیا چونکہ دفعہ 370 نے کشمیر کو عارضی طور پر انڈیا سے جوڑ رکھا تھا ۔

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬