رسا نیوز ایجنسی کے رپورٹر کی رپورٹ کے مطابق، رسا نیوز ایجنیسی کے مینجینگ ڈائرکٹر حجت الاسلام والمسلمین محمد مهدی محققی نے یوم صحافیت کے حوالہ سے رسا نیوز ایجنسی کے ہیڈ آفس میں منعقد نسشت سے خطاب کرتے ہوئے یوم شهادت امام محمد باقر(ع) کی تعزیت پیش کی اور کہا: در حقیقت عالم اسلام میں علم کو اعلی ترین مرتبہ پہونچانے کی بنیاد حضرت امام محمد باقر(ع) نے رکھی اور اس مقصد کو ان کے فرزند چھٹے امام حضرت جعفر صادق(ع) نے مکمل کیا اور اسے اعلی ترین مرتبہ تک پہونچایا یہاں تک وہ علوم آل محمد (ص) آج ہمارے ہاتھوں تک پہونچے۔
انہوں نے شھید رپورٹرس کی خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا: انقلاب اسلامی اور اٹھ سالہ جنگ کے دوران نیز اج تک رپورٹرس نے اہم کارنامے رقم کئے ہیں ، کہ جس میں اہم ترین چہرے شهید آوینی اور شهید صارمی کا چہرہ ہے ۔
حجت الاسلام محققی مزید کہا: رپورٹر گرمی اور سردی کی سختی کو درگزر کرتے ہوئے اپنے وظائف کی انجام دہی میں مصروف رہتے ہیں تاکہ واقعات اور حقائق سے لوگوں کو باخبر کرسکیں ۔
انہوں نے کہا کہ حوزوی اور دینی مرکز اور اس کی سیاستوں کو انقلاب اسلامی کے سپریم لیڈرس حضرت امام خمینی رہ اور ایت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای کی ہدایتوں کے زیر سایہ ہونا چاہئے ۔ /۹۸۸/ ن