رسا نیوز ایجنسی کے نجف اشرف کے رپورٹر کی رپورٹ کے مطابق نجف اشرف کے مرجع تقلید حضرت آیت الله شیخ بشیر نجفی کے آفس کے مدیر اور ان کے بیٹے حجت الاسلام شیخ علی نجفی نے اپنی ایک تقریر میں حج کے فائدہ کی طرف اشارہ کرتے ہوئے بیان کیا ہے کہ حج کے بہت سارے فائدے ہیں اس میں سے ایک انسان کا اپنے خالق کے درمیان قوی رابطہ ہونا ہے ۔
انہوں نے وضاحت کی : خداوند عالم نے انسان کے پیدائش سے اس پر خاص توجہ کر رکھی ہے اور اس کی زندگی کے لئے مختلف امکانات مہیہ کیا ہے اور اس کو بہت ساری نعمات عطا کی ہے کہ جس کی شمارش ممکن نہیں ہے اور حج کے ایام بہترین و مناسب موقع ہے کہ انسان خداوند کریم کی نعمتوں کا شکر ادا کر سکے ۔
حضرت آیت الله نجفی کے آفس کے مدیر نے وضاحت کی ہے کہ مومن انسان کو چاہیئے کہ حج کے مناسب موقع کو غنیمت جانتے ہوئے اس عظیم مقام سے دور نہ ہو جب تک کہ نفسانی حالات میں ترقی و تبدیلی نہ ہو اور وہ معاشرے میں مختلف افراد کے لئے نمونہ و آئیڈیل کے طور پر تبدیل ہو جائے ۔
انہوں نے حجاج بیت الله الحرام کو تاریخ کے مطالعہ کی دعوت کی ہے اور بیان کیا ہے کہ حجاج کو چاہیئے کہ نبی کریم (صلی الله علیه و آله و سلم) اور وحی کے نزول اور اسلام کی نشر کے زمانہ کا مطالعہ و تحققی انجام دیں کیوں کہ گذشتہ اور حال کے زمانہ میں بہت ہی نزدیکی رابطہ ہے جو قابل سبق و عبرت ہے ۔