27 August 2019 - 17:04
News ID: 441153
فونت
حسین امیرعبداللهیا :
ایران کی پارلیمنٹ کے اسپیکر کےعالمی امور کے نمائندے نے بیروت پر اسرائیل کی جارحیت پر کہا کہ توقع کی جاتی ہے کہ حزب اللہ اس جارحیت کا دندان شکن جواب دے گی۔

رسا نویز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ایران کی پارلیمنٹ کے اسپیکر کےعالمی امور کے نمائندے نے بیروت پر اسرائیل کی جارحیت پر کہا کہ توقع کی جاتی ہے کہ حزب اللہ اس جارحیت کا دندان شکن جواب دے گی۔

اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلیمنٹ کے اسپیکر کےعالمی امور کے نمائندے حسین امیرعبداللهیا نے قدس کی غاصب اور جابر صیہونی حکومت کو متنبہ کرتے ہوئے کہا کہ بلا شک لبنان، شام اور عراق پر جارحیت سے متعلق اسرائیل کو بھاری تاوان ادا کرنا پڑے گا۔

واضح رہے کہ دو روز قبل اسرائیل کے دو جاسوس طیاروں نے لبنان کی فضائی حدود کی خلاف ورزی کی اس کے علاوہ اسرائیل کے لڑاکا طیاروں نے دو روز قبل دمشق کے جنوب کے علاقے عقربا پر کئی میزائل داغے۔

جبکہ گزشتہ ایک ماہ کے دوران چار مرتبہ عراق کی عوامی تحریک حشد الشعبی کی عسکری ونگ کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا گیا۔

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬