اسلامی جمہوریہ ایران کے ملکی ساختہ نئے ڈرون "مبین" کو روس میں منعقدہ عالمی خلائی نمائش میں پیش کیا گیا۔
رسا نویز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے ملکی ساختہ نئے ڈرون "مبین" کو روس میں منعقدہ عالمی خلائی نمائش میں پیش کیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق روس میں منعقدہ بین الاقوامی خلائی نمائش "ماکس 2019" کا 16 ممالک بشمول اسلامی جمہوریہ ایران کی شرکت سے 27 اگست کو مشرقی شہر ژوکوفسکی میں انعقاد کیا گیا۔
روسی خلائی نمائش اگست 27 سے یکم ستمبر تک جاری رہے گی۔
رپورٹ کے مطابق مبین ڈرون کی لمبائی 3 میٹر ہے اور اس کا وزن بھی 670 کلوگرام کا ہے۔
ایرانی نیا ڈرون مشن کیلئے 120 کلوگرام کے ساز و سامان کو لے جاسکتا ہے۔
اس کے علاوہ مبین ڈورن 54 ہزار فٹ کے بلندی فاصلے پر پرواز کر سکتا ہے اور 90 کلومیٹر فی گھنٹے کی رفتار سے مسسل 45 منٹس تک اڑ سکتا ہے۔
ایرانی نیا ڈرون ریڈار کی نظروں سے بچنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔
تبصرہ بھیجیں
برای مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
قوانین ملک و مذھب کے خالف اور قوم و اشخاص کی توہین پر مشتمل تبصرے نشر نہیں ہوں گے