28 September 2019 - 23:51
News ID: 441389
فونت
صوبہ ذی وقار میں زائرین کے روٹ کو بہتربنانے کا عمل تیزی سے جاری ہے۔

رسا نیوز کے مطابق میڈیا کے مطابق ذی وقار کے گورنر «عادل الدخیلی» کا کہنا ہے کہ ناصریہ اور بطحاء کے راستے کو بہتربنانے کے لیے کام شروع کردیا گیا ہے تاکہ زائرین پیدل روی پر مشکلات کا سامنا نہ کریں۔

الدخیلی کا مزید کہنا تھا: ناصریہ کی سٹی کونسل دیگر متعلقہ اداروں اور عوامی تعاون سے ۲۰ کیلومیٹر کے راستے پر تیزی سے کام مکمل کرنے کے لیے کوشاں ہے۔

انکا کہنا تھا کہ ذی وقار صوبے کے تمام وسائل اس کام کے لیے استعمال کیے جارہے ہیں.

ذی‌قار کے گورنر کے مطابق زمین کو ہموار کرکے سڑک بنانے کے لیے کام جلد مکمل کیا جائے گا۔

انکا کہنا تھا کہ ناصریہ کی انتظامیہ بھی اباعبدالله الحسین(ع) کے زائرین کی خدمت کے لیے پوری طرح کام کررہی ہے۔

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬