‫‫کیٹیگری‬ :
02 October 2019 - 15:07
News ID: 441421
فونت
ادارہ ثقافت و تعلقات اسلامی کے سربراہ کے مطابق فلم، سفرنامہ اور تصویری مقابلوں میں گیارہ ممالک کے نمائندوں کو انعامات کے لیے منتخب کیا گیا ۔

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، پانچویں عالمی اربعین ایوارڈ مقابلے تہران کے ادارہ ثقافت کے مرکز میں منعقد کیا گیا جسمیں ایرانی صدر کے معاون اول اسحاق جہانگیری، ایرانی وزیر ثقافت سید عباس صالحی، ادارہ ثقافت و تعلقات اسلامی کے سربراہ ابوذر ابراھیمی ترکمان، اسلامی ممالک کے سفراء اور دیگر اعلی حکام و شخصیات شریک تھیں ۔

ادارہ ثقافت و تعلقات اسلامی کے سربراہ نے مہمانوں کو خوش آمدید کہتے ہوئے اربعین کے حوالے سے کہا کہ امام حسین(ع) نے عشق خدا میں سب کچھ لوٹا دیا اور پھر خدا نے بھی اپنا سب کچھ امام حسین(ع) کے نام کردیا کیونکہ امام حسین(ع) کا خدا سے عشق باقی اور لازوال تھا اور اب تا ازل عشق کے یہ جلوے باقی رہیں گے ۔

ابوذر ابراهیمی ترکمان کا کہنا تھا: امام حسین(ع) نے انسانیت کی بقاء کے لئے جان مال و عزت و آبرو سب کچھ قربان کردیا تاکہ ہدایت و سعات کا پیغام باقی رہے ۔

ابوذر ابراھیمی نے اس حدیث کا ذکر کیا کہ «حُسَيْنٌ مِنِّی وَ أَنَا مِنْ حُسَيْنٍ» کی روایت کم از کم دس مستند اہل سنت علما سے نقل شدی ہے اور علما متفق ہے کہ «أَحَبَّ اللَّهُ مَنْ أَحَبَّ حُسَيْناً ، پروردگار اسے دوست رکھتا ہے جو حسین(ع) کو دوست رکھتا ہے » کی خبر بھی درست و مستند ہے ۔

ابراهیمی‌ترکمان نے خود پسندی کو عشق کی راہ میں بڑی رکاوٹ قرار دیا جبکہ عشق میں انسان خود سے نکل کر محبوب کے لیے سب کچھ کرتا ہے اور عشق اگر فانی ہو تو فنا ہوگا مگر لامحدود و بقاء سے عشق ابدی عشق ہوگا۔

انکا کہنا تھا کہ اربعین ایوارڈ میں ۱۹ ممالک سے امیدوار شریک تھے جنمیں آذربایجان، افغانستان، انڈونیشیاء، اٹلی، ایران، بحرین، پاکستان، ترکی، زیمبابوے، سنگاپور، عراق، عمان، گھانا، کویت، کانگو، لبنان، میانمار اور هندوستان شامل ہے

جبکہ گیارہ ممالک کے اہل فن کو انعامات کے لیے منتخب کیے گیے ہیں۔

قابل ذکر ہے کہ انعامات کی تقریب میں ایرانی آرٹسٹ فاطمہ عبادی نے مٹی سے تصویر بنانے کا مظاہرہ بھی کیا جبکہ اس تقریب میں چھٹی اربعین ایوارڈ کا لوگو بھی پیش کیا گیا ۔

عالمی اربعین ایوارڈ ایران کے ادارہ ثقافت وتعلقات اسلامی کے تعاون سے شروع کیا گیا ہے اور اب تک اس کے پانچ پروگرامز اور مقابلے منعقد ہوچکے ہیں۔/۹۸۸/ ن

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬