عراقی وزارت داخلہ نے کہا ہے کہ اربعین حسینی کے پروگراموں کے انعقاد اور زائرین کربلا کی میزبانی کے لئے پوری طرح تیاری کرلی گئی ہے
رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، عراق کی وزارت داخلہ کے بیان کے مطابق وزیرداخلہ یاسین طاہر الیاسری نے کربلا معلی کے دورے کے موقع پر اعلان کیا ہے کہ اربعین حسینی کے پیدل مارچ میں شرکت اور عراق و دیگر ممالک سے زیارت کے لئے پہنچنے والے زائرین کو سہولت فراہم کرنے کے لئے تمام ضروری اقدامات کرلئے گئے ہیں ۔
عراق کے وزیرداخلہ نے کہا کہ کربلا میں اربعین کے سیکورٹی پلان پر عمل درآمد کے لئے ضروری احکامات صادرکئے جاچکے ہیں ۔
بیس صفر چودہ سو اکتالیس ہجری قمری مطابق انیس اکتوبر دوہزارانیس کو نواسہ رسول حضرت امام حسین علیہ السلام کا چہلم ہے۔
اربعین حسینی میں شرکت کے لئے ہرسال عراق اور پوری دنیا سے کروڑوں زائرین کربلائے معلی پہنچتے ہیں۔ /۹۸۸/ ن
تبصرہ بھیجیں
برای مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
قوانین ملک و مذھب کے خالف اور قوم و اشخاص کی توہین پر مشتمل تبصرے نشر نہیں ہوں گے