رسا نیوز ایجنسی کے نجف اشرف میں عالمی رپورٹر کی رپورٹ کے مطابق عراق کے مشہور و معروف عالم دین و بغداد کے امام جمعہ آیت الله سید یاسین موسوی نے ایک تقریر میں بیان کیا : سیاسی اسلام کہ جس کا عراق میں بعض لوگ دعوا کر رہے ہیں اور اس کو اس ملک میں سیکولریزم و لیبرلیزم سے مقابلہ قرار دے رہے ہیں اب تک اس کی مشخص منصوبے پیش نہیں کی جا سکی ہے ۔
بغداد کے امام جمعہ نے سعودی عرب میں سیاسی اسلام کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا : سیاسی اسلام جو آل سعود نے سعودی عرب میں پیش کی ہے یہ سبب بنا ہے کہ یہ خاندان مغرب کے سامنے سرتسلیم خم کرنے والوں میں تبدیل ہو چکا ہے اور اس بنا پر مغربی اس طرح کے اسلام کے ذریعہ سعودی عرب میں اپنا قدم جما سکے ہیں ۔ اصل میں آل سعود نے جو اسلام پیش کی ہے امریکی اسلام تھا کہ بعد میں اس گروہ سے القاعدہ و طالبان نے جنم لیا ہے ۔
آیت الله سید یاسین موسوی نے انقلاب اسلامی کی کامیابی کی طرف اشارہ کرتے ہوئے بیان کیا : انقلاب اسلامی کے بانی امام خمینی (ره) نے جس اسلام کو کامیابی سے پہلے عوام کے سامنے پیش کیا ہے ، مشخص منصوبہ اسلامی جمہوری کے نام سے تھا اور تمام لوگوں نے مشاہدہ کیا ہے کہ کس طرح لوگ ووٹینگ باکس تک پہوچے اور مکمل معلومات کے ساتھ اس منصوبہ پر ہاں یا نہ میں ووٹ ڈالا ۔