‫‫کیٹیگری‬ :
28 October 2019 - 22:41
News ID: 441525
فونت
آیت الله جوادی آملی:
سرزمین قم ایران کے مشھور مفسر حضرت آیت الله جوادی آملی نے یہ بیان کرتے ہوئے کہ انسان کی ہدایت علم و عمل صالح کہ زیر سایہ ممکن  ہے کہا: امام حسن مجتبی(ع) نے حوزات علمیہ اور یونیورسٹیز کو علم و ہدایت سے لبریز ہوں کی وصیت فرمائی ہے ۔

رسا نیوز ایجنسی کے رپورٹر کی رپورٹ کے مطابق، سرزمین قم ایران کے مشھور مفسر حضرت آیت الله عبد اللہ جوادی آملی امام دوم حضرت حسن مجتبی علیه السلام سے منقول روایت کی تشریح فرمائی ۔

اپ نے فرمایا: ثقۃ الاسلام محدث کبیر مرحوم کلینی (رہ) نے اس حدیث کو امام حسن مجتبی علیہ السلام سے نقل کرتے ہوئے فرمایا ہے کہ جب تک حضرت (ع) کی سانسیں چل رہی تھیں حضرت (ع) درس دے رہے تھے ، لہذا اگر تم نے کہا کہ میں فارغ التحصیل ہوں تو اپنے لئے شرم کا مقام فراہم کرلیا ، حضرت (ع) فرمایا کہ اپنے دل میں کوئی نقطہ خالی نہ چھوڑو اس دل میں علوم کے لئے فراوان جگہیں ہیں ، یہ دل فقط مادی اور فیزیکل چیز نہیں ہے کہ جو کہے کہ میں بھر چکا ہوں ، یہ دل پیٹ کی طرح نہیں ہے ، حضرت نے فرمایا کہ «كُونُوا أَوْعِیةَ الْعِلْمِ وَ مَصَابِیحَ الْهُدَی»؛[1] یہ کلام چومنے والا اور سنہرے حرفوں میں لکھ کر رکھنے والا ہے ، فرمایا کہ علم حاصل کرو تاکہ اپنے راستہ کو خود سمجھ سکو اور اپنے معاشرہ کو نورانی بنا سکو ۔

[1] الكافي(ط ـ الإسلامية)، ج‏1، ص303.

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬