قم المقدسہ ایران میں:
جامعۃ المصطفی العالمیہ کی قدیمی درسگاہ مدرسہ مبارکہ حجتیہ کی مسجد حجتیہ میں ۳ربیع الاول بروز جمعہ بعد از نماز جمعہ مجلس وحدت مسلمین شعبہ قم اور موسسہ آموزشی فرھنگی شھید فخرالدین کی طرف سے ایک تحلیلی نشست کا اہتمام کیا گیا ۔
رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، سیکرٹری شعبہ جوان علامہ اعجاز بھشتی صاحباور سیکرٹری جنرل صوبہ سندھ علامہ سید باقر زیدی صاحب نے پاکستان کی تازہ ترین صورت حال کا بہت عمدہ تجزیہ کیا اور پھر پروگرام کے خصوصی خطیب ناصر ملت جناب علامہ راجہ ناصر عباس جعفری صاحب نے کشمیر, پاکستان,اور مشرق وسطی کی تازہ ترین صورت حال پر مفصل گفتگو کی ۔
اس پروگرام میں علامہ ڈاکٹر شفقت شیرازی سیکرٹری امور خارجہ اور علامہ برکت مطھری سیکرٹری جنرل صوبہ بلوچستان نے خصوصی طور پر شرکت کی۔
پروگرام کا آغاز تلاوت کلام الہی اور اختتام دعائے سلامتی امام زمانہ سے ہوا۔
ایم ڈبلیو ایم شعبہ قم تمام شرکاء اور اسی طرح مدرسہ حجتیہ کے مسئولین خصوصا آقای قربانی کا شکریہ ادا کرتا ہے ۔/۹۸۸/ن
تبصرہ بھیجیں
برای مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
قوانین ملک و مذھب کے خالف اور قوم و اشخاص کی توہین پر مشتمل تبصرے نشر نہیں ہوں گے