‫‫کیٹیگری‬ :
24 November 2019 - 22:41
News ID: 441654
فونت
لاہور پاکستان:
مولانا اعجاز حسین حیدری نے جشن کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ معصوم ہستیوں کے حوالے سے منعقدہ مجالس و محافل کا مقصد ان کی سیرت، ان کے مشن اور اہداف سے آگاہی دینا ہوتا ہے، تاکہ لوگ اپنے ان عظیم راہنماﺅں کی سیرت طیبہ پر عمل کریں۔

رسا ںیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، جامع علی مسجد حوزہ علمیہ جامعہ المنتظر میں “جشن صادقین ” کے عنوان سے رسول اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اور حضرت امام جعفر صادق علیہ السلام کا جشن ولادت منایا گیا۔

جس سے خطاب کرتے ہوئے مولانا اعجاز حسین حیدری نے کہا کہ معصوم ہستیوں کے حوالے سے منعقدہ مجالس و محافل کا مقصد ان کی سیرت، ان کے مشن اور اہداف سے آگاہی دینا ہوتا ہے، تاکہ لوگ اپنے ان عظیم راہنماﺅں کی سیرت طیبہ پر عمل کریں۔ جتنی بڑی عظیم ہستی ہوگی اتنے ہی بڑے پیمانے پر ان کا یوم ِ ولادت منایا جاتاہے۔ کائنات میں حضرت محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے بڑھ کر کوئی ہستی نہیں۔ اس لئے کا یوم ولادت بھی مسلمان اتنی ہی عظمت سے مناتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ رسول اللہ کے بعدان کی ذریت طیبہ کے 13 معصومین ہیں جن میں چھٹے تاجدار امامت حضرت امام جعفر صادق علیہ السلام کی حیثیت بہت ممتاز ہے۔ ان کے دور ِ امامت میں اسلامی تعلیمات کو فقہ جعفری کا نام دیا گیا چونکہ انہوں نے بہت بڑے پیمانے پر اسلامی تعلیمات کی تعلیم دی اور مختلف شعبہ جات میں ماہرین کی تربیت کی۔ برادران اہل سنت کی فقہ حنفیہ کے بانی امام ابوحنیفہ اور معروف کیمیا دان جابر بن حیان، صادق آل محمد کے شاگردوں میں سے ہیں۔

مولانا سید انوار حسین شمسی نے سیرت طیبہ پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پیغمبر اکرم رحمت اللعالمین اور پوری کائنات کیلئے قیامت تک کی انسانیت کی تعلیم و تربیت اور اعلیٰ اخلاق کیلئے معلم، مربی و نمونہ عمل ہیں ۔

الحاج محمد افضل جعفری نے سٹیج سیکرٹری کے فرائض انجام دیئے۔ جشن میں علماء، طلباء کے علاوہ کافی تعداد میں عاشقانِ رسالت نے شرکت کی۔ جامعہ کے طلباء مظہر علی اور ذوالفقار علی عابدی نے خصوصی مقالہ جات پیش کئے۔/۹۸۹/ف

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬