رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، شہید جنرل قاسم سلیمانی کی صاحبزادی زینب سلیمانی نے پیر کے روز دارالحکومت تہران میں شہید جنرل قاسم سلیمانی، شہید ابو مہدی مہندس اور ان کے ساتھیوں کے جلوس جنازے میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج میرے والد کی سوچ اور جہاد نے مزاحمتی فرنٹ کو ایک کامیاب مکتب میں تبدیل کردیا ہے، امریکہ کو جان لینا چاہئے کہ بانی انقلاب اسلامی حضرت امام خمینی (رح) اور رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای کے مکتب فکرکے طلبا و طالبات جب تک زندہ ہیں تکفیریوں اور سامراجیوں کے بڑھتے ہوئے خوف اور بے چینی کا باعث ہوں گے.
جنرل سلیمانی کی بیٹی نے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران اور عراق کے درمیان جدائی کے لئے اپنی اسٹریٹیجک غلطی اور دو عظیم مجاہدوں کی شہادت کے ساتھ دونوں عوام کے تاریخی اتحاد اور امریکہ سے ہمیشہ کیلئے نفرت کا باعث بن گیا.
انہوں نے کہا کہ امریکی فوجیوں کے اہلخانہ جو مغربی ایشیا سمیت شام، عراق، لبنان، افغانستان، یمن اور فلسیطن میں امریکی ذلت کو دیکھ چکے ہیں اب اپنے فرزندوں کی موت کے دن بھی دیکھ لیں گے۔
شہید سلیمانی کی بیٹی نے رہبرانقلاب اسلامی سے تجدید عہد کرتے ہوئے کہا کہ اے رہبرانقلاب: شہید سلیمانی کی اولادیں ہمیشہ آپ کی مطیع وہ فرمانبردار اور راہ اسلام ولایت میں سرفروشی کے لئے آمادہ ہیں ۔/۹۸۸/ن