‫‫کیٹیگری‬ :
08 January 2020 - 07:47
News ID: 441903
فونت
اسلامی جمہوریہ ایران کی سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی نے امریکہ کو دنداں شکن جواب دیتے ہوئے عراق میں امریکی بیس عین الاسد پر کئي درجن بیلسٹک میزائل داغے ہیں

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، اسلامی جمہوریہ ایران کی سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی نے امریکہ کو دنداں شکن جواب دیتے ہوئے عراق میں امریکی بیس عین الاسد پر کئي درجن بیلسٹک میزائل داغے ہیں۔ سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی نے ایک بیان میں کہا ہے کہ یہ کارروائی میجر جنرل قاسم سلیمانی اور رمز یا زہرا (س) کے نام سے انجام دی گئي ہے۔

بعض ذرائع ابلاغ کے مطابق ایران نے امریکی ايئر بیس عین الاسد پر 30 میزائل داغے ہیں۔

سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کا بیانیہ

بسم القاصم الجبارین

داغدار ملت اسلامیہ۔، اسلامی جمھوریہ ایران کی عظیم اور شھید پرور ملت 

سچا وعدہ پورا کرنے کا وقت پہنچ گیا ہے اور اذن پروردگار سے آج صبح متجاوز اور دھشت گرد امریکن کا منھ توڑ جوابی حملہ، سپاہ قدس کے مظلوم، فداکار اور بہاڈر کمانڈر "سردار شھید حاج قاسم سلیمانی" اور ان کے ساتھیوں کی شھادت کی انتقامی کاروائی میں دسیوں میزائل "عید الاسد" امریکن فوجی بیس پر داغے گئے کہ جس کی تفصیل بعد میں نشر کی جائے گی۔

سپاه پاسداران انقلاب اسلامی اس پیروزی کی عظیم ملت اسلامی کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے ان کی خدمت میں عرض کرتی ہے کہ:

1 ۔ سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی نے امریکہ کو متنبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکہ کی سفاک ، ظالم اور بے رحم حکومت کی کسی بھی شرارت کا منہ توڑ جواب دیا جائےگا۔

2 ۔ امریکہ کی دہشت گرد فوج کو فوجی اڈے فراہم کرنے والے امریکی اتحادی ممالک کو متنبہ کیا جاتا ہے کہ جس ملک سے امریکہ نے کارروائی کی ایران بھی امریکہ کی اسی جگہ کو نشانہ بنائےگا۔

3 ۔ ایران امریکہ کے سنگین جرائم میں اسرائیل کو شریک جرم سمجھتا ہے۔

4 ۔ امریکی عوام کو نصیحت کی جاتی ہے کہ وہ خطے سے امریکی فوجیوں کو فوری طور پرنکال لیں ، اور امریکی حکومت کو مزید امریکی فوجیوں کی ہلاکت کا موقع فراہم نہ کریں۔

و ما النّصر الّا من عند اللّه العزیز الحکیم

سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی ایران

/۹۸۸/ن

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬