07 January 2020 - 19:04
News ID: 441897
فونت
صاحبزادہ حامد رضا :
سنی اتحاد کونسل پاکستان کے چیئرمین نے بیان کیا : امریکہ کی اسلام دشمنی اتحاد امت کی متقاضی ہے، امریکہ تمام جنگی اور اخلاقی اصول پامال کر رہا ہے۔

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق سنی اتحاد کونسل پاکستان کے چیئرمین صاحبزادہ حامد رضا نے کہا ہے کہ امریکی سامراجیت کا مقابلہ کرنے کیلئے اسلامی ممالک متحد ہو کر ایران کا ساتھ دیں، امریکہ نے مسلم اُمّہ کیخلاف نئی صلیبی جنگ کا آغاز کر دیا ہے۔

انہوں نے بیان کیا کہ امریکہ کی اسلام دشمنی اتحاد امت کی متقاضی ہے، امریکہ تمام جنگی اور اخلاقی اصول پامال کر رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ امریکہ نے جنرل قاسم سلیمانی کو قتل کر کے ثابت کر دیا ہے کہ وہ عالمی دہشت گرد ہے، ٹرمپ الیکشن جیتنے کیلئے جنگی ماحول بنا رہا ہے، ایران امریکہ کشیدگی عالمی امن کیلئے شدید خطرہ ہے، عالمی برادری ایران امریکہ کشیدگی کے خاتمے کیلئے موثر کردار ادا کرے۔

ان خیالات کا اظہار انھوں نے جامعہ رضویہ فیصل آباد میں علماء کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

صاحبزادہ حامد رضا نے مزید کہا کہ عراقی پارلیمنٹ کی امریکی فوجوں کے انخلا کی قرارداد دلیرانہ اقدام ہے۔

پاکستان غیرجانبدار رہنے کی بجائے امریکہ مخالف ممالک کا ساتھ دے۔ امریکہ کی ایران کے مراکز کو نشانہ بنانے کی دھمکیاں امن دشمن رویہ ہے۔

ایران امریکہ کشیدگی پر قومی اتفاق رائے کی ضرورت ہے۔ امریکہ کا جنگی جنون عالمی امن کے لئے شدید خطرہ بن چکا ہے۔ ایرانی جنرل قاسم سلیمانی کا قتل عالمی قوانین کی کھلی خلاف ورزی ہے۔ مشرق وسطی کو نئی جنگ سے بچانے کے لئے اقوام متحدہ اپنی ذمہ داریاں پوری کرے۔ ٹرمپ نے دنیا کو خطرناک صورت حال سے دوچار کر دیا ہے۔

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬