سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی نے شہدائے استقامت کے خون کے انتقامی کاروائی کے سلسلہ کا پہلا حملہ منگل اور بدھ کی درمانی شب 12 بجے عراق میں موجود امریکی بیس 'عین الاسد' پر کیا ہے۔
رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی نے شہدائے استقامت کے خون کے انتقامی کاروائی کے سلسلہ کا پہلا حملہ منگل اور بدھ کی درمانی شب 12 بجے عراق میں موجود امریکی بیس "عین الاسد" پر کیا ہے۔
ابھی مزید تفصیلات موصول ہورہی ہیں۔ اس انتقامی کاروائی کی مختلف زاویوں سے لی گئی کچھ ویڈیوز منظر عام پر آئی ہیں-
قابل ذکر ہے کہ امریکی وزارت دفاع نے ایران کے جوابی حملے کی تائيد کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایرانی میزائل حملوں سے امریکی صدرٹرمپ کو آگاہ کردیا گیا ہے۔
پینٹاگون کا کہنا ہے کہ ایرانی حملوں کا جائزہ لیا جارہا ہے۔ امریکی ذرائع کے مطابق امریکہ کے نائب صدر مائیک پنس نے امریکی کانگریس کی سربراہ نینسی پلوسی کو ایرانی میزائل حملوں سے آگاہ کردیا ہے۔/۹۸۸/ن
تبصرہ بھیجیں
برای مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
قوانین ملک و مذھب کے خالف اور قوم و اشخاص کی توہین پر مشتمل تبصرے نشر نہیں ہوں گے