رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق لاہور کی مختلف یونیورسٹیز کے طلبہ و طالبات نے لاہور پریس کلب کے سامنے عراق میں امریکی حملے میں شہید ہونیوالے ایرانی جنرل قاسم سلیمانی، ابو مہدی المہندس اور دیگر کی شہادت کیخلاف احتجاجی مظاہرہ کیا۔
مظاہرے میں لاہور کی تمام یونیورسٹیز سے طلبا و طالبات نے شرکت کی اور امریکہ اور آل سعود کیخلاف نعرے بازی کی۔ مظاہرین نے قاسم سلیمانی کی تصاویر بھی اُٹھا رکھی تھیں۔ مظاہرین امریکی پرچم بھی زمین پر بچھا کر اپنے پاوں تلے روندتے رہے جبکہ مظاہرے کے اختتام پر طلبہ نے امریکی پرچم نذر آتش کیا۔
اس موقع مظاہرین نے ٹائر جلا کر روڈ بھی بلاک کئے رکھی۔ مقررین کا کہنا تھا کہ جنرل قاسم سلیمانی ہر ہونیوالا حملہ عالم اسلام پر حملہ ہے۔ مظاہرین نے کہا کہ وہ مشرق وسطیٰ میں امریکی تسلط کیخلاف ہیں، امریکہ فوری طور مشرق وسطیٰ نے نکل جائے۔
مقررین نے کہا کہ خطے میں بدامنی کا باعث صرف امریکہ ہے، امریکہ کی وجہ سے ہی عالم اسلام مسائل سے دوچار ہے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ حکومت امریکہ کی بجائے ایران کی حمایت کا اعلان کرے۔