‫‫کیٹیگری‬ :
25 January 2020 - 17:25
News ID: 441992
فونت
خطیب جمعہ تہران:
تہران کے خطیب جمعہ نے کہا ہے کہ عراق میں دہشت گرد امریکی فوج کی عین الاسد چھاؤنی پر ایران کے میزائلی حملے نے امریکا کی فوجی طاقت کا غرور خاک میں ملادیا

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، تہران کےخطیب جمعہ حجت الاسلام سید محمد حسن ابوترابی فرد نے اپنے خطبہ جمعہ میں گذشتہ ہفتے رہبرانقلاب اسلامی کی امامت میں ادا کی جانے والی تاریخی نماز جمعہ میں تہران کے دسیوں لاکھ نمازیوں اور انقلابیوں کی شرکت کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ ایرانی عوام نے ایک بار پھر نماز جمعہ میں تاریخی شرکت کرکے رہبرانقلاب ، امام خمینی اور شہدا کی امنگوں اور مشن سے اپنی بھرپور وفاداری کا اعلان کیا -

انہوں نے کہا کہ دہشت گرد امریکی فوج کے ہاتھوں سردار محاذ استقامت جنرل قاسم سلیمانی کی شہادت علاقے میں امریکا کی غیر قانونی فوجی موجودگی کے خاتمے کا آغاز ہے اور اب علاقے میں واشنگٹن کے اتحادیوں کا بھی شیرازہ بکھرنے والا ہے -

تہران کے خطیب جمعہ نے عراق میں امریکا مخالف ملین مارچ کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ عراق کے دلیر اور شجاع عوام نے جمعہ کو غیر معمولی ملین مارچ کرکے ایک اور یوم اللہ کی بنیاد رکھی ہے جنھوں نے علاقے کی دیگر مسلم اقوام کی طرح امریکا مردہ باد کے نعروں سے امریکی ایوانوں پر لرزہ طاری کردیا -

انہوں نے امریکی سازشوں کا مقابلہ کرنے کے لئے مسلم اقوام کے اتحاد و یکجہتی پر زور دیا -/۹۸۸/ن

Comments
Anonymous
Iran (Islamic Republic of)
۲۷ January ۲۰۲۰ - ۱۲:۱۴
این دیدارها بیشتر یک فرصت معنوی و معرفتی است. در این ایام یک فرصت بسیار عالی برای گفتگوی دینی و انتقال معارف دقیق و مهم دین، پدید می‌آید ولی ما طلبه‌ها معمولاً از این فرصت، استفاده نمی‌کنیم.
0
0
تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬