رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ایران کے امور میں امریکہ کے خصوصی نمائندے برائن ہک نے امریکہ کی دہشت گردانہ حقیقت اور ماہیت کو اجاگر کرتے ہوئے شہید میجر جنرل قاسم سلیمانی کے جانشین جنرل اسماعیل قاآنی کو بھی قتل کی دھمکی دی ہے۔
امریکی نمائندے نے کہا کہ اگر جنرل اسماعیل قاآنی نے شہید میجر جنرل قاسم سلیمانی کی پیروی کی اور خطے میں امریکی پالیسیوں کو ناکام بنانے کے سلسلے میں کوئی قدم اٹھایا تو اس کا انجام بھی شہید قاسم سلیمانی جیسا ہی ہوگا۔
برائن ہک نے جنرل قاآنی کو قتل کی دھمکی دیتے ہوئےکہا کہ امریکی صدر بہت پہلے کہہ چکے ہیں کہ اگر کوئی شخص امریکی فوج یا امریکی مفادات کے لئے خطرہ بنےگا تو اسے سخت جواب دیا جائےگا۔
واضح رہے کہ رواں ماہ 3 جنوری کو امریکہ کی دہشت گرد فوج نے بغداد ايئر پورٹ کے قریب بزدلانہ ہوائی حملے میں سپاہ قدس کے مایہ ناز کمانڈر میجر جنرل سلیمانی کو ساتھیوں کے ہمراہ شہید کردیا تھا۔