25 January 2020 - 17:29
News ID: 441993
فونت
آل پارٹیز کانفرنس:
مقررین نے کانفرنس سے خطاب میں قاسم سلیمانی اور ابو مہدی المہندس سمیت ان کے رفقاء کی شہادت کی مذمت کرتے ہوئے اسے عالم اسلام پر حملہ قرار دیا اور کہا کہ ان کی شہادت سے مقاومت کے راستے میں مزید تیزی آئے گی۔

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، جعفریہ الائنس پاکستان کی جانب سے عراق میں امریکی جارحیت کے نتیجے میں حاج قاسم سلیمانی، ابو مہدی المہندس اور ان کے رفقاء کی شہادت، مشرق وسطیٰ کی موجودہ صورتحال اور امت مسلمہ کی ذمہ داری کے موضوع پر کراچی پریس کلب میں آل پارٹیز کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔

کانفرنس سے خطاب میں مقررین نے امریکی جارحیت کے نتیجے میں حاج قاسم سلیمانی اور ابو مہدی المہندس سمیت ان کے رفقاء کی شہادت کی مذمت کرتے ہوئے اسے عالم اسلام پر حملہ قرار دیا اور کہا کہ ان کی شہادت سے مقاومت کے راستے میں مزید تیزی آئے گی۔

مقررین نے کہا کہ مشرق وسطیٰ سے امریکی افواج کا انخلاء ہی خطے میں امن کا واحد راستہ ہے، پاکستانی حکومت بھی اس مسئلے پر امریکا کی خوشامد چھوڑ کر حق کا ساتھ دے اور خطے سے امریکی انخلاء کی آواز کی کھل کر حمایت کرے۔/۹۸۸/ن

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬