‫‫کیٹیگری‬ :
12 February 2020 - 21:25
News ID: 442103
فونت
اردو زبان و ادب میں؛
شہید جنرل قاسم سلیمانی کی حیات و خدمات پر مشتمل اردو زبان و ادب کی پہلی کتاب "زندہ شہید" حجۃ الاسلام والمسلمین سید شاہد جمال رضوی گوپال پوری کے قلم کا اثر شائع ہوئی، مصنف نے ۳۰۴ صفحات پر مشتمل اس کتاب کو صرف ۲۵/ دنوں میں تالیف کیا ہے ۔

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، شہید جنرل قاسم سلیمانی کی دردناک شہادت کے بعد ان کی حیات و خدمات پر مشتمل اردو زبان و ادب کی پہلی کتاب "زندہ شہید" حجۃ الاسلام والمسلمین سید شاہد جمال رضوی گوپال پوری کے قلم کا اثر شائع ہوئی، مصنف نے ۳۰۴ صفحات پر مشتمل اس کتاب کو صرف ۲۵/ دنوں میں تالیف کیا ہے ۔

اس کتاب میں شہید سلیمانی کی حیات و خدمات کے اہم اور قابل قدر پہلوؤں کو اجاگر کرنے کی کوشش کی گئی ہے ، پوری کتاب ۳۰۴ صفحات پر مشتمل ہے جس میں مفصل زندگی نامہ ، بے لوث دینی اور انسانی خدمات ، اخلاقی اور انسانی خصوصیات و صفات ،یادوں کے اجالے (خاطرات) ، آخری انٹرویو ، شہادت کے اسباب و اثرات اور دنیا کی اہم شخصیات کے پیغامات پر سیرحاصل بحث کی گئی ہے ۔ آخر میں شہید سلیمانی کی تصاویر کے ذریعہ مکمل تصویری بایوگرافی پیش کرنے کی کوشش گئی ہے ۔

"زندہ شہید "۱۱/ فروری ۲۰۲۰ کو شہید قاسم سلیمانی کے چہلم کے موقع پر العارف اکیڈمی لاہور پاکستان سے شائع ہوئی ہے ۔ کتاب کی قیمت صرف ۳۶۰/ روپئے ہے خواہشمند حضرات اس گرانقدر کتاب کو مندرجہ ذیل پتہ سے حاصل کرسکتے ہیں :

مکتبۃ الرضا، میاں مارکیٹ، غزنی اسٹریٹ اردو بازار، لاہور پاکستان

 واٹساپ نمبر : +92-3234151214

مولف کتاب شھید زندہ حجت الاسلام و المسلمین سید شاہد جمال رضوی

شہید قاسم سلیمانی پر لکھی گئی پہلی کتاب

/۹۸۸/ن

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬