‫‫کیٹیگری‬ :
11 February 2020 - 15:30
News ID: 442098
فونت
فجر سلیمانی | آیت الله نوری همدانی:
حضرت آیت الله نوری همدانی نے 22 بهمن کی ریلی میں کروڑوں عوام کی شرکت کو انقلاب اسلامی کی عظمت کی نشانی جانا اور کہا: اس شرکت کا روشن پیغام، دشمن کا بھرپور مقابلہ ہے ۔

رسا نیوز ایجنسی کے رپورٹر کی رپورٹ کے مطابق، مراجع تقلید عظام میں سے حضرت آیت الله حسین نوری همدانی نے انقلاب اسلامی ایران کی پیروزی کی 41 ویں سالگرہ کی ریلی میں شرکت کے دوران صحافیوں کے سوالات کے جوابات دیتے ہوئے 22 بهمن کی ریلی میں کروڑوں عوام کی شرکت کو سراہا اور کہا: عوام کی بھرپور شرکت انقلاب اسلامی کی عظمت اور قومی اتحاد کی نشانی ہے۔

انہوں ںے مزید کہا: اس شرکت نے ایک طرف ملت اسلامیہ اور استقامتی گروہوں کو دلگرم کردیا ہے تو دوسری جانب عالمی اسکتبار اور غاصب صھیونیت کے غصہ کو بڑھا دیا ہے نیز استقامتی گروہوں کی استقامت پر تاکید ہے ۔

حضرت آیت الله نوری همدانی نے اس بات کی تاکید کرتے ہوئے کہ 22 بهمن کی ریلی میں کروڑوں عوام کی شرکت ، دشمن خصوصا امریکا کے منھ پر زبردست طمانچہ ہے نیز ملت ایران نے اج عالمی دھشت گرد امریکا سے اپنی نفرت کا اعلان کردیا ہے۔

انہوں نے مزید کہا: انقلاب اسلامی ایران کی پیروزی کی 41 ویں سالگرہ کی ریلی میں بڑے پیمانے پرعوام کی شرکت نے اس بات کو ثابت کردیا کہ ان پر دشمن کی تبلیغات اور پروپگنڈے کارساز نہیں ہیں، وہ ان کے پروپگنڈے پر کان نہیں دھرتے ۔/۹۸۸/ن

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬