‫‫کیٹیگری‬ :
11 February 2020 - 14:05
News ID: 442096
فونت
فجرسلیمانی؛
انقلاب اسلامی ایران کی پیروزی کی 41 ویں سالگرہ کی ریلی میں مراجع تقلید عظام، علماء اور حوزوی شخصیتوں نے انقلابی عوام کے قدم بہ قدم شرکت کی ۔

رسا نیوز ایجنسی کے رپورٹر کی رپورٹ کے مطابق، انقلاب اسلامی ایران کی پیروزی کی41  ویں سالگرہ کے موقع پر مراجع تقلید عظام، علماء اور حوزوی شخصیتوں نے انقلابی عوام کے قدم بہ قدم 22 بهمن کی ریلی میں شرکت کی ۔

مراجع تقلید عظام نے انقلاب اسلامی کی پیروزی کی سالگرہ کی عظمت کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ نظام اسلامی ایک بے مثال نعمت ہے لہذا انقلاب اسلامی ، امام خمینی رہ اور شھیدوں کی تمناوں اور امنگوں کا تحفظ ضروری ہے ۔

مدرسین حوزه علمیہ قم کونسل کے ارکان ، خبرگان رھبر کونسل کے نمائندے ، حوزوی شخصیات ، اساتذہ ، حوزات علمیہ کے مراکز کے مدیران ، سیاسی اور ثقافتی شخصتوں نے 22 بهمن کی ریلی میں بھرپور شرکت کی ۔

22 بهمن کی ریلی میں شرکت کے دوران مراجع تقلید اور علماء نے صحافیوں کے سوالات کے جوابات دیتے ہوئے کہا کہ انقلاب اسلامی ایران کی پیروزی کی41  ویں سالگرہ کی ریلی میں کثیر عوام کی شرکت  لائق قدر و تحسین ہے نیز ان کی شرکت دشمن شناسی ، نظام اسلامی کی تمناوں اور امنگوں اور اصل ولایت فقیہ سے وفاداری کا ثبوت ہے ۔

مراجع تقلید نے تاکید کی کہ ملت ایران ہر اس میدان میں موجود رہی جس میدان میں اس کے وجود کی ضرورت محسوس ہوئی انہوں نے اپنی موجودگی کے ذریعہ انقلاب اسلامی کی حفاظت کی اور شھیدوں کے خون کی پاسداری کی۔ /۹۸۸/ن

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬