‫‫کیٹیگری‬ :
12 February 2020 - 21:05
News ID: 442102
فونت
آیت الله جوادی آملی:
حضرت آیت الله جوادی آملی نے انقلاب اسلامی کی ۴۱ ویں سالگرہ کی ریلی میں کثیر تعداد میں عوام کی شرکت کو سراہا اور کہا کہ ہمیں خداوند متعال سے اس نعمت پر شکرگزار ہونا چاہئے ۔

رسا نیوز ایجنسی کے رپورٹر کی رپورٹ کے مطابق، مفسر عصر حضرت آیت الله عبدالله جوادی آملی نے اج اپنے درس تفسیر قران میں انقلاب اسلامی کی ۴۱ ویں سالگرہ کی ریلی میں کثیر تعداد میں عوام کی شرکت کو سراہا اور کہا کہ ہمیں خداوند متعال سے اس نعمت پر شکرگزار ہونا چاہئے کہ اس نے ہمیں اس ریلی میں شریک ہونے کی توفیق عطا کی اور ہم نے اپنے وظیفہ کو بخوبی انجام دیا ۔

انہوں نے مزید کہا: خداوند متعال امام خمینی(رہ) کو غریق رحمت کرے اور نظام اسلامی کے خدمت گزاروں کی کوششوں کو قبول کرے نیز شانہ خالی کرنے والوں کو متنبہ اور ہدایت کرے ، خدا کے لطف و کرم سے تمام چیزیں ملک میں موجود ہیں کہ ہمیں ان نعمتوں پر شاکر ہونا چاہئے اور اگاہ رہیں کہ کل کا اتحاد خدا کی عنایتوں کے بغیر ناممکن ہے ۔

حضرت آیت الله جوادی آملی نے بیان کیا: قرآن کریم نے سورہ توبہ میں فرمایا ہے کہ ہم سونے اور چاندی کو گرم کرکے لوگوں کی پیشانی ، پہلو اور پشت پر چپکائیں گے ، یہ وہ لوگ ہیں جنہوں نے لوگوں کے مال کھائے اور غارت کئے ہیں ۔

انہوں نے کہا: جو نوٹیں اج کاغذ کی شکل میں ہیں وہ جہنم میں نہ جلنے والے کاغذ کے مانند ہوں گی اور حرامخوروں کے جسم پر چپکائی جائیں گی ، اگر انسان فقیروں کے حقوق کو ادا نہ کرے تو عذاب الھی کا شکار ہوگا چہ جائی یہ کہ انسان کسی کا حق خصوصا فقیروں کے حقوق غصب کرلے ۔

حضرت آیت الله جوادی آملی نے کہا: زراندوزی کرنے والے اور فقیروں کا حق نہ دینے والا انسان عذاب الھی کا شکار ہوگا ، اگر کوئی بیت المال غارت کرے تو سنگین ترین عذا الھی اس کی تقدیر ہوگی ، اگر ایسا انسان قابل ھدایت ہے تو خدا وند متعال اس کی ہدایت کرے اور اگر قابل ہدایت نہیں ہے تو خداوند متعال خود اس کا فیصلہ کرے ۔

انہوں نے مزید کہا: ہمیں جاننا چاہئے کہ ہم بظاھر کوشش کرتے ہیں مگر کچھ بھی ہماری جانب سے نہیں ہے بلکہ سب کا سب خدا کی عنایتوں کا صدقہ ہے ۔/۹۸۸/ ن

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬