‫‫کیٹیگری‬ :
12 February 2020 - 20:36
News ID: 442101
فونت
آیت الله علوی گرگانی:
حضرت آیت الله علوی ‌گرگانی نے نوجوانوں کے درمیان معارف اور اهل بیت(ع) کے بیانات کی ترویج کی تاکید کی اور کہا کہ جوانوں کی صحیح تعلیم ملک کے صحیح ادارہ کرنے کی ضمانت ہے ۔

رسا نیوز ایجنسی کے رپورٹر کی رپورٹ کے مطابق، مراجع تقلید قم میں سے حضرت آیت الله علوی ‌گرگانی نے آج ظھر سے پہلے سلمان فارسی سنٹر کے اراکین سے ملاقات میں یہ بیان کرتے ہوئے کہ کمالات کے مالک انسانوں پر خداوند متعال کی خاص عنایت ہے کہا: قران کی لحاظ سے اس طرح کے انسان متقی اور اھل کرم و نیکی ہیں ۔

انہوں نے مزید کہا: یہ لوگ وہ لوگ ہیں جو خود ہدایت یافتہ اور دوسروں کی ہدایت کے درپہ ہیں لہذا ہم سب کو اس بات کی کوشش کرنی چاہئے کہ علم حاصل کرنے کے ساتھ ساتھ دوسروں کی تعلیم دینے اور ان کی ہدایت سے غافل نہ ہوں ۔

حوزه علمیہ قم میں درس خارج کے استاد نے بیان کیا: من جملہ ایسے لوگوں میں سے حضرت امیرالمؤمنین علی(ع) کی ذات گرامی ہے کہ اپ نے اپنی گفتگو کے تین مرحلہ میں اس بات کی تاکید کی ہے ، اپ فرماتے ہیں کہ اگر امیر اور سرپرست بننا چاہتے ہیں تو ان لوگوں کی محبت حاصل کرو جو ہمیشہ تمھارے زیر دست ہیں ۔

انہوں نے اس بات کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہ حضرت علی(ع) نے لوگوں کی سمت دست دراز نہ کرنے کی بہت زیادہ تاکید ہے کہا: امام علی علیہ السلام فرماتے ہیں کہ جو بھی کسی کا محتاج ہوگا وہ اس کا اسیر ہوگا ۔

انہوں نے اس بات کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہ حضرت نے قناعت اور دوسروں سے بے نیازی کی تاکید کی اور کہا: اگر ثروتمند انسانوں کے مانند رہنا چاہتے ہو تو بے نیاز اور قناعت پسند رہو ۔

حضرت آیت الله علوی ‌گرگانی نے اپنے بیان کے دوسرے حصے میں اهل بیت(ع) سے توسل کی اہمیت کی جانب اشارہ کیا اور کہا: اهل بیت(ع) کے بیانات کو اپنی زندگی کے ہر مرحلہ میں جامہ عمل پہنایا جائے اور ان بیانات کے مطابق تقوائے الھی اور دوسروں کی زندگی پر توجہ کی جائے ۔

انہوں ںے واضح طور سے کہا: ملک کا مستقبل، عصر حاضر کے انہیں جوانوں، نوجوانوں اور بچوں کے ہاتھ میں ہے کہ جو ملک کو ادارہ کریں گے اس حوالے سے ان کی تربیت خاص اہمیت رکھتی ہے۔/۹۸۸/ ن

 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬